ایران: پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ، تین افغان پناہ گزین ہلاک، چار زخمی
👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایران: پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ، تین افغان پناہ گزین ہلاک، چار زخمی
تہران (ڈیلی اردو/بی بی سی) ایران میں ایک گاڑی میں آتش زدگی کے باعث تین افغان پناہ گزینوں کی ہلاکت کے بعد مقامی پولیس شدید تنقید کی زد میں ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ واقعے کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ گاڑی میں آگ دراصل مقامی پولیس کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں لگی۔
اس واقعے کے نتیجے میں مزید چار افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے ایک لڑکے کو عینی شاہد کی جانب سے بنائی گئی ایک ویڈیو میں ’مجھے پانی دو میں جل رہا ہوں‘ کی صدا لگاتے سنا جا سکتا ہے۔
ان کی یہ صدا اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ہیش ٹیگ بن چکی ہے جس کے ذریعے افغان باشندے غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/Natsecjeff/status/1268720879057412096?s=19
یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ایک ماہ قبل ایران کے بارڈر گارڈز کی جانب سے افغان پناہ گزینوں کے ایک گروہ کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کیا گیا تھا۔
افغان حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ 45 افغان مزدوروں کو اس وقت ہلاک کیا گیا جب ایرانی بارڈر گارڈز نے انھیں گن پوائنٹ پر دریا میں اترنے کا کہا۔ ایران ان الزامات کی تردید کر چکا ہے۔
ایران کے مرکزی صوبے یزد کے ڈپٹی گورنر احمد تاراہومی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ پولیس اہلکاروں کو شبہ تھا کہ اس گاڑی میں منشیات اور غیرقانونی طور پر ملک میں آنے والے پناہ گزین موجود ہیں۔
انھوں نے کہا کہ جب گاڑی پولیس چیک پوائنٹ پر نہیں رکی تو افسران نے فائرنگ شروع کر دی اور گاڑی کے ٹائرز پھٹ گئے تاہم گاڑی پھر بھی ’رمز‘ پر چلتی رہی جس سے چنگاریاں نکلیں اور آگ لگ گئی۔
ایرانی حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
افغان وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات میں پیش رفت کے بعد کابل حکومت اس حوالے سے مزید اقدامات کرے گی۔
اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک لڑکے کی ویڈیو شیئر ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے کے جسم کا کچھ حصہ جھلس چکا ہے، اس کے کپڑے پھٹ چکے ہیں اور وہ سڑک کنارے لیٹا پانی مانگ رہا ہے۔
افغانستان کی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ اس واقعے کی مصدقہ ویڈیو ہے۔
ایران میں افغانستان کے سفیر عبدالغفور لیوال نے جمعہ کے روز بی بی سی کو بتایا تھا کہ ایک افغان وفد ایران بھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہے جو ان پناہ گزینوں کی معاونت کرنے کے ساتھ ساتھ واقعے کی تحقیقات بھی کرے گا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی متعدد افراد نے ٹوئٹر پر برہمی کا اظہار کیا۔ یہ غصہ دراصل ایک عرصے سے افغان باشندوں کے ساتھ ایران میں کی جانے والی مبینہ زیادتیوں کے باعث پہلے سے موجود ہے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ’کمی آب بیار کہ سو ختم‘ یعنی مجھے پانی دو میں جل رہا ہوں اور ’افغان لائیوز میٹر‘ کے نام سے ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔
#کمی_آب_بیار_که_سوختم
A boy screams for a drop of water but no one gives him. He is burnt. Where is humanity? #shameful pic.twitter.com/s3wTnT6J34— Javid Ahmad Qaem (@JavidQaem) June 6, 2020
اس وقت ایران میں تقریباً 30 لاکھ افغان باشندے مقیم ہیں جن میں سے کچھ پناہ گزین اور ملک میں ہجرت کر کے آنے والے شامل ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایک افغان وکیل اور انسانی حقوق کے کارکن علی نوری نے فیس بک پر لکھا کہ ’ایران کو کوئی حق نہیں ہے کہ افغان پناہ گزینوں کو ہلاک کرے۔ وہ اپنی سرحدیں بند کر سکتے ہیں، تمام افغان باشندوں کو ملک بدر بھی کر سکتے ہیں لیکن انھیں ہلاک نہیں کر سکتے۔‘
سوشل میڈیا پر چند افغان باشندوں نے امریکہ میں پولیس کی جانب سے کیے جانے تشدد کا موازنہ اس وقعے سے کیا۔
افغانستان کے چین کے لیے سفیر جاوید احمد قائم نے لکھا کہ ’ایک لڑکا پانی کی ایک بوند کے لیے چلا رہا ہے لیکن اسے کوئی پانی نہیں دیتا، انسانیت کہاں ہے؟ یہ یقیناً شرمناک ہے۔‘
ایک صارف حامد ہاتساندھ نے لکھا کہ ’افغان باشندے ایران میں یا تو جھلس کر مر رہے ہیں یا انھیں پانی میں پھنکا جا رہا ہے۔ ایران میں ہر ہفتے دسیوں جارج فلائیڈ ہوتے ہیں۔ ایران کی جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں یقیناً خطرناک ہیں۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 12 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 15 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 15 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 18 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 19 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4576 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3279 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2460 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C