ایران پُرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کے حق سے دستبردار نہیں ہوگا، عباس عراقچی
👁️ 226 بار دیکھا گیا
ایران پُرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کے حق سے دستبردار نہیں ہوگا، عباس عراقچی
تہران (ڈیلی اردو ) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی صورت پُرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کے حق سے دستبردار نہیں ہوگا، تاہم اگر سفارت کاری کو ترجیح دی جائے تو امریکہ کے ساتھ معاہدہ جلد ممکن ہے۔
امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور جمعرات کو جنیوا میں شروع ہوگا۔ عمان کی ثالثی میں ہونے والے ان مذاکرات میں ایرانی وفد کی قیادت عباس عراقچی کر رہے ہیں۔
عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ مذاکرات کے پہلے دو ادوار کی پیش رفت کی بنیاد پر ایران ایک منصفانہ اور متوازن معاہدے کے حصول کے لیے بات چیت دوبارہ شروع کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کبھی ایٹمی ہتھیار تیار نہیں کرے گا، لیکن ایرانی قوم کے لیے پُرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کے ثمرات حاصل کرنے کے حق سے بھی دستبردار نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک تاریخی موقع موجود ہے کہ ایسا معاہدہ کیا جائے جو باہمی خدشات دور کرے اور مشترکہ مفادات کو یقینی بنائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہمیشہ ثابت قدمی دکھائی ہے اور مذاکرات کی میز پر بھی ہر اختلاف کا پُرامن حل تلاش کرے گا۔
مجید تخت روانچی
دوسری جانب ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے کہا ہے کہ تہران امریکہ کے ساتھ جلد از جلد کسی معاہدے پر پہنچنے کے لیے پُرعزم ہے اور اس مقصد کے لیے ضروری اقدامات کرنے کو تیار ہے۔
ممکنہ امریکی حملے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایسا اقدام ایک بڑا جوا ہوگا، تاہم اگر ایران کے خلاف جارحیت کی گئی تو اس کا جواب دیا جائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ سفارت کاری کی ناکامی کی صورت میں ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5134 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C