02/February/2023

ایران کا اسرائیل سے حالیہ ڈرون حملوں کا بدلہ لینے کا اعلان

👁️ 20 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ایران کا اسرائیل سے حالیہ ڈرون حملوں کا بدلہ لینے کا اعلان

ایران کا اسرائیل سے حالیہ ڈرون حملوں کا بدلہ لینے کا اعلان

تہران (ڈیلی اردو) ایران نے اسرائیل سے حالیہ ڈرون حملوں کا انتقام لینے کا اعلان کیا ہے۔

ایران کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب عامر سعید کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہفتے کی رات اسرائیل نے اصفہان میں ڈرون حملے کیے۔

ایرانی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے دفاع میں کوئی بھی کارروائی کرنا ایران کا قانونی حق ہے۔ اسرائیل کی جانب سے لاحق کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اسرائیل کی حرکت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ہفتے کی رات ایرانی شہر اصفہان میں ہوئے ڈرون حملوں میں ایرانی حکام کے مطابق کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C