ایران کو چین اور روس سے اسلحے کی فروخت روکیں گے، امریکی وزیر خارجہ
👁️ 110 بار دیکھا گیا
ایران کو چین اور روس سے اسلحے کی فروخت روکیں گے، امریکی وزیر خارجہ
نیو یارک (ڈیلی اردو) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران پر اقوام متحدہ کے اسلحے کی پابندی میں توسیع پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے اس مقصد کو حاصل کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔
مائیک پومپیو نے “امریکن انٹرپرائز انسٹی ٹیوٹ” کے محققین کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ تہران کے بارے میں واشنگٹن کی پالیسی ایرانی حکومت کے طرز عمل کو تبدیل کرنے کے طویل مدتی منصوبوں پر منحصر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایران کی جارحیت کو روکنے کے لیے وسائل اور صلاحیتوں کو بھرپور اور موثر طریقے سے استعمال کیا۔ ہم اپنی سفارتی صلاحیت کو مختلف طریقوں سے ایرانی دہشت گردی کے خلاف دنیا کو متحد کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔
مائیک پومپیو نے لبنانی حزب اللہ تحریک کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے لیے جرمنی کے اقدام کا حوالہ دیتے ہوئے اس طرف اشارہ کیا کہ واشنگٹن نے برلن کو اس پر راضی کیا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جرمنی اس سے قبل حزب اللہ کے سیاسی ونگ اور اس کے فوجی ونگ میں فرق کرچکا تھا، لیکن 11 مئی کو اس نے اعلان کیا تھا کہ اس نے اپنی سرزمین پر حزب اللہ کی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی اسلحے کی پابندی کی قرارداد پر زور دیا جو سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے مطابق 18 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگی۔ روس اس دن سے ایران کو سامان بیچ سکتا ہے، کیونکہ وہ اس موقع کی تلاش میں ہیں۔ چین ایران کو ٹینک فروخت کرنا چاہتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ اس طرح سے پیسہ کمانے کے خواہاں ہیں لیکن ہمارے پاس ایک منصوبہ ہے جس کے بارے میں ہمیں لگتا ہے کہ روس اور چین ایران کو اسلحہ فروخت نہیں کر سکیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5087 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C