ایران کی ایون جیل پر اسرائیلی حملہ جنگی جرم تھا، اقوام متحدہ
👁️ 234 بار دیکھا گیا
ایران کی ایون جیل پر اسرائیلی حملہ جنگی جرم تھا، اقوام متحدہ
نیو یارک (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ کی ایک تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ نے پیر کو کہا ہے کہ گزشتہ سال تہران کی ’بدنام زمانہ ایون جیل‘ پر اسرائیلی فضائی حملہ جنگی جرم کے زمرے میں آتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حالیہ امریکی اور اسرائیلی بمباری کے بعد ایران میں مزید سخت داخلی کریک ڈاؤن کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔
اقوام متحدہ کی تحقیقاتی مشن کی سربراہ سارہ حسین نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو بتایا کہ تحقیقات میں یہ معقول بنیادیں ملی ہیں کہ ایون جیل پر فضائی حملہ ایک شہری تنصیب کو دانستہ نشانہ بنانے کے مترادف تھا، جو جنگی جرم ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق گزشتہ سال جون میں ایران اور اسرائیل کے درمیان فضائی جنگ کے دوران اس حملے میں ستر سے زیادہ افراد مارے گئے تھے۔ سارہ حسین کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد اسی کے قریب تھی جن میں ایک بچہ اور آٹھ خواتین بھی شامل تھیں۔ یہ رپورٹ متاثرین اور عینی شاہدین کے انٹرویوز، سیٹلائٹ تصاویر اور دیگر دستاویزات کی بنیاد پر تیار کی گئی اور پیر کو کونسل کے سامنے پیش کی گئی۔
ایون جیل سیاسی قیدیوں کو رکھنے کے لیے معروف ہے اور حالیہ امریکی و اسرائیلی فضائی حملوں میں اس عمارت کو دوبارہ نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ جیل میں ایک برطانوی جوڑا بھی قید بتایا جاتا ہے جس کے باعث قیدیوں کی سلامتی کے بارے میں خدشات بڑھ گئے ہیں۔
اسرائیل نے انسانی حقوق کونسل سے علیحدگی اختیار کر رکھی ہے اور اجلاس میں اس کی نشست خالی رہی۔ اسرائیلی وزیر اعظم، وزارت خارجہ اور فوج کی جانب سے اس رپورٹ پر فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔
سارہ حسین نے ایران میں بڑھتی ہوئی شہری ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی فوجی کارروائیاں جوابدہی یا حقیقی تبدیلی نہیں لاتیں بلکہ اس سے داخلی سطح پر مزید جبر بڑھنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ ان کے مطابق گزشتہ سال کے حملوں کے بعد ایران میں سزائے موت کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔
ادھر اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر علی بحرینی نے امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کی مذمت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں میں ایران میں تیرہ سو سے زیادہ افراد مارے جا چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 249 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 244 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 286 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8969 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4827 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2323 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C