ایران کی بحریہ، فضائیہ اور دفاعی نظام تقریباً سب تباہ کر دیا گیا، امریکی صدر
👁️ 221 بار دیکھا گیا
ایران کی بحریہ، فضائیہ اور دفاعی نظام تقریباً سب تباہ کر دیا گیا، امریکی صدر
تہران (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’اب ایران کے پاس نہ بحریہ ہے، نہ فضائیہ اور نہ ہی فضائی دفاعی نظام، تقریباً سب کچھ تباہ ہو گیا ہے۔‘
وائٹ ہاؤس میں جرمنی کے چانسلر کے ساتھ میڈیا بریفنگ کے دوران ان سے مشرقِ وسطیٰ کے بارے میں پہلا سوال یہ کیا گیا کہ کیا اسرائیل نے ٹرمپ کو مجبور کیا؟ اس پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ ’نہیں، میں نے شاید انھیں مجبور کیا۔‘
ایران کا حوالہ دیتے ہوئے ٹرمپ کہتے ہیں کہ ’ہم ان پاگلوں کے ساتھ مذاکرات کر رہے تھے، اور میری رائے تھی کہ وہ پہلے حملہ کرنے والے ہیں۔ میں نہیں چاہتا تھا کہ ایسا ہو۔‘
انھوں نے کہا کہ ایسے میں ’تو اگر کچھ ہے تو میں نے شاید اسرائیل کو مجبور کیا۔ میرا خیال ہے وہ حیران تھے، میں حیران تھا، اور اب وہ تمام ممالک ان کے خلاف لڑ رہے ہیں۔‘
اگلا سوال یہ کیا گیا کہ ایران میں امریکہ نے بدترین صورتحال کے لیے کیا منصوبہ بنایا ہے۔ ٹرمپ نے جواب دیا کہ بدترین صورتحال یہ ہے کہ ’ہم یہ کرتے ہیں اور کوئی ایسا شخص اقتدار سنبھال لیتا ہے جو پچھلے شخص جتنا ہی برا ہو۔‘
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کے ذہن میں کچھ لوگ تھے جو ملک کی قیادت کر سکتے تھے، لیکن وہ اب مر چکے ہیں۔‘
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتیں ’کچھ عرصے کے لیے‘ زیادہ رہ سکتی ہیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر امریکی حملوں کے بعد بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں پر بات کی۔ انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ’لوگوں کو لگا کہ یہ کام کرنا ضروری تھا۔‘
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ’تو اگر کچھ عرصے کے لیے تیل کی قیمتیں زیادہ رہتی ہیں۔۔ جیسے ہی یہ ختم ہوگا، وہ قیمتیں گر جائیں گی۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5134 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C