07/March/2026

ایران کی غیر مشروط سرنڈر کے بغیر کوئی ڈیل نہیں، امریکی صدر

👁️ 132 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ایران کی غیر مشروط سرنڈر کے بغیر کوئی ڈیل نہیں، امریکی صدر

ایران کی غیر مشروط سرنڈر کے بغیر کوئی ڈیل نہیں، امریکی صدر

واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/روئٹرز)  امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کا خاتمہ تہران کی جانب سے صرف غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالنے کی صورت میں ہی ممکن ہے۔ ٹرمپ اس سے قبل بطور ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا انتخاب ناقابل قبول قرار دے چکے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج چھ مارچ بروز جمعہ کہا کہ ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدے کی شرط صرف تہران کا ’’غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالنا‘‘ ہی ہو گی۔ ان کا یہ تازہ بیان ایک ہفتہ قبل اسرائیل کے ساتھ مل کر تہران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

 

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا، ’’اس کے بعد، اور ایک عظیم اور قابل قبول رہنما کے انتخاب کے بعد، ہم اور ہمارے بہت سے شاندار اور نہایت بہادر اتحادی اور شراکت دار ایران کو تباہی کے دہانے سے واپس لانے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔‘‘

 

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے بھی کام کیا جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا تھا کہ وہ ایران کے آئندہ رہنما کے انتخاب کے عمل میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔ 

 

انہوں نے ایران کے ہلاک کر دیے گئے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کی ان کے والد کے جانشین کے طور پر تقرری کو بھی ناقابل قبول قرار دیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C