ایران کیساتھ معاہدہ اسلام آباد میں ہوا تو پاکستان جا سکتا ہوں، امریکی صدر ٹرمپ
👁️ 243 بار دیکھا گیا
ایران کیساتھ معاہدہ اسلام آباد میں ہوا تو پاکستان جا سکتا ہوں، امریکی صدر ٹرمپ
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے کے امریکی مطالبے پر آمادگی ظاہر کی ہے اور اگر اسلام آباد میں کوئی معاہدہ ہوتا ہے تو ’وہ شاید خود وہاں جائیں۔‘
جمعرات کو وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے امریکہ کی تقریباً تمام شرائط مان لی ہیں۔
خیال رہے پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں بطور ثالث کردار ادا کر رہا ہے، اور گزشتہ ہفتے دونوں کے درمیان بات چیت کا پہلا دور اسلام آباد میں ہوا تھا۔
گفتگو کے دوران ایک صحافی نے امریکی صدر سے سوال کیا کہ آیا وہ ایران کے ساتھ معاہدے پر مہر ثبت کرنے پاکستان جائیں گے، تو ان کا کہنا تھا: ’اگر معاہدے پر دستخط اسلام آباد میں ہوتے ہیں تو شاید میں چلا جاؤں۔‘
انہوں نے مزید کہا: ’پاکستان میں فیلڈ مارشل اور وزیرِ اعظم بہترین لوگ ہیں، شاید میں وہاں چلا جاؤں۔‘
ایران یا امریکہ کی جانب سے مذاکرات کے دوسرے دور کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ’ہم ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے کے بہت قریب ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ایران 20 برس تک جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا، تاہم ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ وہ کسی مخصوص مدت کی حد کو نہیں مانتے۔
’یہ ایک اچھا معاہدہ ہوگا جس میں جوہری ہتھیار شامل نہیں ہوں گے، اور ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا۔‘
دوسری جانب ایران کی جانب سے تاحال ان بیانات پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
بلوچستان: تمپ میں ڈپٹی کمشنر کے حفاظتی دستے پر بی ایل اے کا حملہ ناکام، حملہ آور فرار
11/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5135 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C