ایران کے جوہری پروگرام کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، اسرائیلی وزیرِاعظم
👁️ 217 بار دیکھا گیا
ایران کے جوہری پروگرام کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، اسرائیلی وزیرِاعظم
یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف مہم ابھی ختم نہیں ہوئی اور “ہم اب بھی ان سے لڑ رہے ہیں”، جبکہ ان کے مطابق “ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے”۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران پاکستان کی ثالثی کے تحت امن مذاکرات میں مصروف ہیں۔
نیتن یاہو نے اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو “کامیابیاں” قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم ان کے مطابق یہ کامیابیاں ابھی مکمل نہیں ہوئیں کیونکہ ایران کے پاس اب بھی افزودہ مواد موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کا جوہری مواد یا تو معاہدے کے ذریعے ختم کیا جائے گا یا پھر کسی اور طریقے سے اس کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔
اس سے قبل اسرائیلی وزیرِاعظم نے لبنان کے ساتھ امن مذاکرات کی منظوری بھی دی تھی، جس میں انہوں نے شرط رکھی تھی کہ حزب اللہ کے ہتھیاروں کو ختم کیا جائے اور ایک پائیدار امن معاہدہ طے پایا جائے۔
دوسری جانب لبنان نے کہا ہے کہ اگر مذاکرات کو بامعنی بنانا ہے تو اسرائیل کو اپنی کارروائیاں روکنا ہوں گی تاکہ حقیقی اور تعمیری بات چیت ممکن ہو سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکا کی ایران کے خلاف کئی ہفتوں سے خفیہ فوجی کارروائیاں جاری، قشم جزیرے پر حملہ تازہ ترین کارروائی قرار
03/November/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران کے جزیرے قشم پر حملے، آبنائے ہرمز کے قریب پانچ دھماکے، محدود فوجی کارروائیوں کا انکشاف
03/November/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
یمن : طبی مرکز پر بیلسٹک میزائل حملہ، 5 افراد ہلاک اور 15 زخمی، باب المندب محاذ پر بھی جھڑپیں
03/November/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ایران کے سپریم لیڈر نے امریکا سے مذاکرات کے لیے حکومت کو اختیارات دے دیے، صدر پزشکیان کا انکشاف
02/November/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سرویکئی میں کل ایک روزہ کرفیو، متعدد اہم راستے بند رہیں گے
02/November/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران کی امریکہ کو معاہدے کی صورت میں آبنائے دو دن میں بحال کرنے کی پیشکش
02/November/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26426 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15661 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11966 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9325 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7579 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5564 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C