ایران کے حماس کو 154 ملین ڈالرز کی مالی مدد کے ثبوت مل گئے، اسرائیل
👁️ 62 بار دیکھا گیا
ایران کے حماس کو 154 ملین ڈالرز کی مالی مدد کے ثبوت مل گئے، اسرائیل
یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیل نے کہا ہے کہ ایران نے حماس کے رہنما یحییٰ السنوار کو بالمشافہ ملاقاتوں میں 154 ملین ڈالرز کی مالی امداد فراہم کی جس کے ثبوت ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے یہ الزام مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ سابق ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں لگایا اور کئی اہم معلومات بھی شیئر کیں۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرعی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ انٹیلی جنس معلومات سے معلوم چلا کہ ایران اور حماس کے درمیان بالعموم اور ایران اور یحییٰ السنوار کے درمیان بالخصوص براہ راست رابطے رہے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کے بقول 2014 سے 2020 تک حماس کے رہنما السنوار کی ایران کے اعلیٰ سطح کے حکام سے 4 بالمشافہ ملاقات ہوئی۔
ایران نے حماس رہنما کو 2014 کی ملاقات میں 15 ملین ڈالر 2015 میں 48 ملین ڈالر 2019 میں 42 ملین ڈالر اور 2020ء میں 12 ملین ڈالر کی خطیر رقم فراہم کی۔
مجموعیہ طور پر یہ رقم 154 ملین ڈالرز بنتی ہے جو تھیلوں اور ڈبوں میں بند کر کے خفیہ طور پر حماس کے رہنما یحیٰی السنوار دی گئی۔
اسرائیل کے اس الزام کے جواب میں ایران کا تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیل پر حملہ کردیا تھا جس میں 1500 اسرائیلی مارے گئے تھے جب کہ 250 کو یرغمال بناکر غزہ لایا گیا تھا۔
جس کے جواب میں اسرائیل نے غزہ پر مسلسل بمباری جاری رکھی ہوئی ہے جس میں اب تک 26 ہزار فلسطینی ہلاک اور 60 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 174 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4569 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3277 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2457 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2100 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1903 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C