ایران کے خلاف سخت امریکی انتباہ، ٹرمپ کے ساتھ ’کھیل‘ نہ کرنے کی وارننگ
👁️ 187 بار دیکھا گیا
ایران کے خلاف سخت امریکی انتباہ، ٹرمپ کے ساتھ ’کھیل‘ نہ کرنے کی وارننگ
واشنگٹن (ڈیلی اردو )امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے فارسی زبان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں ایران کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکہ کے خلاف بیانات پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکی اثاثوں کو نشانہ بنایا تو اسے نہایت طاقتور ردِعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بیان کے مطابق صدر ٹرمپ واضح کر چکے ہیں کہ ان کے سامنے تمام آپشنز موجود ہیں۔
محکمہ خارجہ کے پیغام میں مزید خبردار کیا گیا ہے کہ:’’ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں اور ایک بار پھر خبردار کر رہے ہیں کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ کھیل نہ کھیلا جائے۔‘‘
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حالیہ ہفتوں کے دوران متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ اگر ایران میں مظاہرین کو ہلاک کرنے اور قیدیوں کو پھانسی دینے کا سلسلہ جاری رہا تو امریکہ سخت ردِعمل دے گا۔
اپنے تازہ بیانات میں صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا ہے کہ ایران نے 800 افراد کو سزائے موت دینے سے گریز کیا، جس پر وہ اسلامی جمہوریہ کی ’’قیادت‘‘ کے شکر گزار ہیں۔
دوسری جانب ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے آج ایک خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ’’مجرم‘‘ قرار دیا۔
عیدِ مبعث کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکی صدر کو ان جانی و مالی نقصانات اور الزام تراشیوں کا ذمہ دار سمجھتا ہے جو ان کے بقول ایرانی قوم پر مسلط کی گئیں۔
یاد رہے کہ آیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں کرنسی کی قدر میں کمی کے بعد شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں پر اپنی پہلی تقریر میں مظاہرین کو ’’فسادی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ان کی جگہ پر رکھنا ضروری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5105 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C