ایران کے ساتھ عبوری جنگ بندی ڈیل ختم ہو چکی، امریکی صدر ٹرمپ
👁️ 199 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ عبوری جنگ بندی ڈیل ختم ہو چکی، امریکی صدر ٹرمپ
انقرہ (ڈیلی اردو،روئٹرز، اے پی، اے ایف پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز کہا کہ ایران کے ساتھ تنازع کے خاتمے کے لیے دستخط کی جانے والی مفاہمتی یادداشت اب ’’ختم ہو چکی ہے‘‘ اور وہ تہران کے ساتھ مزید معاملات نہیں کرنا چاہتے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز کہا کہ ایران کے ساتھ تنازع کے خاتمے کے لیے دستخط کی جانے والی مفاہمتی یادداشت (Memorandum of Understanding) اب ’’ختم ہو چکی ہے‘‘ اور وہ تہران کے ساتھ مزید معاملات نہیں کرنا چاہتے۔
واشنگٹن اور تہران کے درمیان پاکستان کی ثالثی میں طے پانے والا عبوری جنگ بندی معاہدہ 60 روزہ مدت فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا تھا تاکہ مستقل معاہدے کے لیے مذاکرات کیے جا سکیں، تاہم قطر میں ہونے والے بالواسطہ مذاکرات گزشتہ ہفتے کسی نمایاں پیش رفت کے بغیر ختم ہو گئے۔ اس کے بعد منگل کو امریکی فوج نے ایران کے خلاف حملوں کی ایک نئی لہر شروع کر دی۔
ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں نیٹو سربراہی اجلاس سے قبل ٹرمپ نے کہا، ’’میرے خیال میں یہ اب ختم ہو چکا ہے۔ میں ان سے مزید معاملہ نہیں کرنا چاہتا۔‘‘
انہوں نے نیٹو کے سکریٹری جنرل مارک روٹے سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا، ’’وہ گھٹیا لوگ ہیں، بیمار ذہنیت کے حامل ہیں، ان کی قیادت بھی ایسے لوگوں کے ہاتھ میں ہے، اور وہ نہایت سفاک اور پرتشدد ہیں۔ اگر ان کے پاس جوہری ہتھیار ہوا تو وہ اسے استعمال کریں گے۔‘‘ ٹرمپ کا کہنا تھا، ’’جہاں تک میرا تعلق ہے ، یہ معاملہ ختم ہو چکا ہے۔‘‘
ٹرمپ نے کہا کہ وہ کاروباری شخصیت سے مذاکرات کار بننے والے اسٹیو وٹکوف اور اپنے داماد جیرڈ کشنر سے بات کریں گے، جو ایرانی حکام کے ساتھ معاملات میں شامل رہے ہیں، تاہم انہوں نے اصرار کیا کہ مذاکرات کی میز پر واپس آنا تہران کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا، ’’جہاں تک میرا تعلق ہے، ان سے معاملہ کرنا محض وقت کا ضیاع ہے۔ وہ جھوٹ بولتے ہیں۔‘‘
ٹرمپ نے ایران پر الزام عائد کیا کہاس نے 17 جون کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی کے حوالے سے ہونے والے اتفاقِ رائے کو بار بار غلط انداز میں پیش کیا۔
ٹرمپ نے کہا، ’’سب اس بات پر متفق تھے کہ کوئی جوہری ہتھیار نہیں ہوگا۔ ہم ایک معاہدہ کرتے ہیں، پھر وہ باہر جا کر میڈیا کے سامنے مذاق اڑاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم نے اس موضوع پر کبھی بات ہی نہیں کی۔ ان کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے، وہ غیر سنجیدہ رویہ اختیار کر رہے ہیں۔‘‘
منگل کے روز امریکہ نے وہ لائسنس بھی منسوخ کر دیا جس کے تحت ایران کو تیل فروخت کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ یہ اقدام آبنائے ہرمز میں تین آئل ٹینکروں پر گولہ باری کے بعد کیا گیا۔
عبوری امریکی۔ایرانی معاہدے کے تحت امریکی محکمہ خزانہ نے 22 جون کو ایک عمومی لائسنس جاری کیا تھا، جس کے ذریعے 21 اگست تک ایرانی خام تیل، پیٹروکیمیکل اور دیگر پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کی اجازت دی گئی تھی۔ تاہم منگل کو اس لائسنس کی منسوخی کے بعد ایران کو ہدایت دی گئی کہ وہ 17 جولائی تک اس کے تحت ہونے والے تمام لین دین سمیٹ لے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 286 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8956 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4796 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3566 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2935 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2560 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C