ایران یورینیئم کی افزودگی سے دستبردار نہیں ہوگا، عباس عراقچی
👁️ 240 بار دیکھا گیا
ایران یورینیئم کی افزودگی سے دستبردار نہیں ہوگا، عباس عراقچی
مسقط (ڈیلی اردو) ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اتوار کے روز واضح کیا ہے کہ تہران یورینیئم کی افزودگی سے دستبردار نہیں ہوگا اور نہ ہی وہ امریکہ کی جانب سے جنگ کی دھمکیوں سے مرعوب ہوگا۔
تہران میں منعقدہ ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کو واشنگٹن پر زیادہ اعتماد نہیں ہے اور اسے خدشہ ہے کہ امریکہ تازہ مذاکرات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہا۔
امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس ابراہم لنکن کی بحیرۂ عرب میں آمد کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا:“خطے میں ان کی فوجی نقل و حرکت ہمیں خوفزدہ نہیں کر سکتی۔”
عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران کی کوشش ہے کہ امریکہ کی جانب سے عائد اقتصادی پابندیاں ختم کی جائیں، جس کے بدلے تہران جوہری پروگرام سے متعلق “اعتماد سازی کے متعدد اقدامات” پر غور کر سکتا ہے۔
مسقط میں ہونے والی بات چیت میں امریکہ کی نمائندگی خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف کر رہے ہیں، جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور قریبی مشیر جیرڈ کشنر بھی امریکی وفد میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ اور ایران نے کئی برسوں بعد جمعے کے روز عمان میں مذاکرات کا دوبارہ آغاز کیا ہے۔ مغربی ممالک اور اسرائیل، جسے مشرقِ وسطیٰ کی واحد ایٹمی طاقت تصور کیا جاتا ہے، کا مؤقف ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم ایران ان الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5132 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C