ایران یورینیم تنصیبات کے معائنے کو ممکن بنائے، یورپی طاقتیں
👁️ 154 بار دیکھا گیا
ایران یورینیم تنصیبات کے معائنے کو ممکن بنائے، یورپی طاقتیں
برسلز (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/رائٹرز) ایران نے کچھ جوہری تنصیبات کو ڈیکلیئر نہیں کیا ہے۔ ساتھ ہی تہران حکومت پر یہ الزام بھی ہے کہ وہ بین الاقوامی معائنہ کاروں کی اپنی جوہری تنصیبات تک رسائی میں رخنے ڈال رہی ہے۔ یورپی طاقتوں کا ایران پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔
یورپی طاقتوں نے پیر کو اقوام متحدہ کے نیوکلیئر واچ ڈاگ بورڈ آف گورنرز کو اس ہفتے ووٹنگ کے لیے ایک مسودہ قرار داد پیش کیا ہے، جس کا مقصد ایران پر دوبارہ دباؤ ڈالنا ہے کہ وہ ایسی تنصیبات میں یورینیم کے نشانات کی موجودگی کا جواز پیش کرے، جو اس نے بطور جوہری تنصیب ڈیکلیئر نہیں کی ہوئی ہیں۔ ساتھ ہی تہران کی طرف سے ایران کی جوہری تنصیبات کی نگرانی کے لیے انسپکٹرز پر پابندی جیسے مسائل کی وضاحت بھی مانگی گئی ہے۔
یورپی طاقتوں کی طرف سے پیش کردہ قرارداد کا مسودہ جسے روئٹرز نے دیکھا ہے، دراصل 18 ماہ قبل منظور کی گئی قرارداد کے بعد سامنے آیا ہے۔ تب تہران حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ ایک سال طویل عرصے سے طے شدہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی تحقیقات پر فوری طور تعمیل کی جائے۔ ایک دیگر متن میں ایران سے مطالبہ کیا گیا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ساتھ بلاتاخیر تعاون کرے تاکہ اس ایجنسی کے معائنہ کاروں کو اجازت دی جائے کہ وہ ایرانی ایٹمی تنصیبات سے ٹیسٹ کے لیے نمونے لے سکیں۔
ایران سے مزید مطالبات کیا ہیں؟
ایران سے کیے جانے والے مطالبات کے دائرہ وسیع تر ہے اور اس میں ان مسائل پر بھی زور دیا گیا ہے، جو حال ہی میں پیدا ہوئے ہیں۔ مثال کے طور پر حال ہی میں ایران کی طرف سے آئی اے ای اے کے بہت سے سرکردہ افراد کو جو یورینیم کی افزودگی کے ماہرین ہیں اور معائنہ ٹیم کا حصہ ہیں کو اپنا کام انجام دینے سے باز رکھا گیا۔
ایران سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے اس اقدام کو واپس لے اور مارچ 2023ء کے مشترکہ معاہدے کو نافذالعمل بنائے۔ اس سلسلے میں IAEA ایران کے بیانات کو تعاون کا ایک بڑا عہد سمجھ رہا تھا۔
اقوام متحدہ کے نیوکلیئر واچ ڈاگ بورڈ آف گورنرز نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نومبر 2022ء کی قرارداد کو عملی جامہ پہناتے ہوئے مسائل کو حل کرنے کا فیصلہ کرے۔ اس سلسلے میں 2019ء سے تہران اور بین الا قوامی ایٹمی توانائی کے درمیان متعدد مذاکرات ہو چُکے ہیں۔
ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی فارس نے ملک کے جوہری پروگرام کے سربراہ محمد اسلامی کے حوالے سے کہا،” اگر نیوکلیئر واچ ڈاگ بورڈ آف گورنرز نے ایران کے خلاف کوئی قرارداد منظورکی تو ایران رد عمل ظاہر کرے گا۔‘‘
یاد رہے کہ 35 ملکی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس سہ ماہی ہوتا ہے اور یہ IAEA کے دو اعلیٰ پالیسی ساز اداروں میں سے ایک ہے۔ دوسرے ادارے کا اجلاس سال میں صرف ایک بار ہوتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5114 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C