ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں کے باعث دبئی میں ایسٹر کی دعائیہ تقریبات منسوخ
👁️ 214 بار دیکھا گیا
ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں کے باعث دبئی میں ایسٹر کی دعائیہ تقریبات منسوخ
دبئی (ڈیلی اردو) مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث دبئی میں ایسٹر کی تمام دعائیہ تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔ یہ اعلان متحدہ عرب امارات میں موجود دو کیتھولک گرجا گھروں نے جمعہ کے روز اپنی ویب سائٹس پر کیا۔
سینٹ فرانسس آف ایسیزی چرچ نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق ’’ہمارے چرچ میں تمام ماسز (دعائیہ تقاریب) اگلے اعلان تک منسوخ کر دی گئی ہیں۔‘‘
دبئی کا ساحلی علاقہ جبل علی کئی بار ایران کی جانب سے پڑوسی خلیجی ممالک پر داغے گئے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں کی زد میں آ چکا ہے۔ یہ حملے 28 فروری کو شروع ہونے والی اسرائیل اور امریکہ کی کارروائیوں کے جواب میں کیے گئے۔
اعلان میں مزید کہا گیا، ’’عقیدت مندوں سے درخواست ہے کہ اپنی حفاظت اور کمیونٹی کی فلاح کے پیش نظر چرچ کے احاطے میں آنے سے گریز کریں۔‘‘
سینٹ میریز کیتھولک چرچ نے بھی اپنی ویب سائٹ پر اسی طرح کا اعلان جاری کیا اور بتایا کہ دعائیہ تقریب چرچ کے یو ٹیوب چینل پر براہِ راست نشر کی جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5107 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C