ایرانی جزیرہ خارک اور تیل و گیس کی اہم تنصیبات پر قبضہ کرینگے، امریکی صدر
👁️ 320 بار دیکھا گیا
ایرانی جزیرہ خارک اور تیل و گیس کی اہم تنصیبات پر قبضہ کرینگے، امریکی صدر
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/روئٹرز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران میں شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا نہیں چاہتے تاہم ساتھ ہی انہوں نے مزید فضائی حملوں کی دھمکی بھی دی ہے۔
فاکس نیوز کے پروگرام ’’فاکس اینڈ فرینڈز‘‘ کو انٹرویو میں امریکی صدر سے پوچھا گیا کہ کیا امریکہ ایران کے پاور پلانٹس اور پلوں کو نشانہ بنائے گا۔ اس پر ٹرمپ نے کہا کہ ’’میں ایسا نہیں چاہوں گا، کیونکہ اس سے عام لوگ متاثر ہوتے ہیں۔‘‘
تاہم انہوں نے ماضی کی کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اپریل کے اوائل میں ایک اسٹیل پلانٹ اور ایک پل کو نشانہ بنایا تھا۔ اسی انٹرویو میں ٹرمپ نے خبردار کیا کہ ایران پر ’’مزید بمباری‘‘ کی جائے گی اور یہ نئی کارروائی ’’زیادہ بڑی اور زیادہ سخت‘‘ ہوگی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، لیکن ساتھ ہی انہوں نے خلیج فارس میں ایرانی تیل کے اہم برآمدی مرکز خارک جزیرے پر کنٹرول حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ وہ زمینی قبضے کے بارے میں شکوک رکھتے ہیں اور کہا کہ انہیں یقین نہیں کہ امریکہ میں اس نوعیت کے اقدام کے لیے سیاسی حمایت موجود ہوگی۔
اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر مزید فوجی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ’’آج رات بہت سخت حملے‘‘ کرے گا اور ایران کے اہم تیل و گیس کے مراکز کا کنٹرول حاصل کرے گا۔ دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ تازہ امریکی حملوں کے بعد آٹھ اپریل سے جاری جنگ بندی عملاﹰ بے معنی ہو چکی ہے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ امریکہ ایران کو ’’بہت سختی‘‘ سے نشانہ بنائے گا اور جلد ہی خلیج فارس کے اہم جزیرے خارک اور تیل کی دیگر تنصیبات پر قبضہ کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران کے تیل اور گیس کے نظام پر ’’مکمل کنٹرول‘‘ حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جیسا کہ وینزویلا میں کیا گیا۔ خارک جزیرہ ایران کی تیل کی برآمدات کا اہم ترین مرکز ہے اور ملک کی معیشت میں اسٹریٹیجک اہمیت رکھتا ہے۔ یہ خلیج فارس میں ایرانی ساحل سے کچھ فاصلے پر واقع ہے اور عالمی توانائی کی ترسیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
بعد ازاں فاکس نیوز کو انٹرویو میں ٹرمپ نے ایران پر الزام عائد کیا کہ وہ مذاکرات میں تاخیر کر رہا ہے جبکہ امریکی حکام کے مطابق جنگ بندی کو مستقل امن معاہدے میں تبدیل کرنے کے لیے دباؤ بڑھایا جا رہا ہے۔
امریکی وزارت خزانہ نے بھی عندیہ دیا ہے کہ ایران کی طرف سے اتحادی ممالک کو نقصان پہنچانے کی صورت میں تہران کے مالی اثاثوں سے اس نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔ ادھر خطے میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور ایران اور امریکہ کے درمیان حملوں کا تبادلہ جاری ہے، جس سے جنگ بندی کے مستقبل پر سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔
اس سے قبل ایرانی وزارتِ خارجہ نے امریکہ کی جانب سے کیے گئے تازہ حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں آٹھ اپریل سے جاری جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ گھنٹوں میں امریکہ کی جانب سے کیے گئے ’’غیر قانونی اور مجرمانہ حملے‘‘ نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں بلکہ ان سے جنگ بندی عملاً بے معنی ہو گئی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اس ’’انتہائی سنگین اور مجرمانہ اقدام کے تمام نتائج کی ذمہ داری امریکہ کی قیادت پر عائد ہوتی ہے۔‘‘
ایران نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایسے اقدامات خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا رہے ہیں اور پہلے سے نازک صورتحال کو خطرناک حد تک لے جا رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C