ایرانی جنگی جہاز پر امریکی آبدوز کا حملہ، 87 سیلرز ہلاک، 148 لاپتہ
👁️ 139 بار دیکھا گیا
ایرانی جنگی جہاز پر امریکی آبدوز کا حملہ، 87 سیلرز ہلاک، 148 لاپتہ
کولمبو (ڈیلی اردو) سری لنکا کے نائب وزیر خارجہ نے بدھ کو مقامی ٹیلی ویژن کو بتایا کہ بحر ہند میں ایک ایرانی جنگی بحری جہاز پر امریکی آبدوز کے حملے میں کم از کم 87 افراد ہلاک ہو گئے۔ جس وقت اس جہاز کو نشانہ بنایا گیا، یہ بین الاقوامی پانیوں میں تھا۔ اس ایرانی بحری جہاز نے بھارت میں ہونے والی بحری مشقوں میں حصہ لیا تھا۔
بھارت کی میزبانی میں منعقد ہونے والی کثیر الملکی بحری مشقوں ’’میلان‘‘ کی ویب سائٹ پر درج فہرست کے مطابق ’’آئی آر آئی این ایس دینا‘‘ نامی ایرانی جہاز نے ان بحری مشقوں میں حصہ لیا تھا۔ یہ بھارت کے مشرقی ساحل سے دور خلیج بنگال میں منعقد ہوئی تھیں۔
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے مطابق اس جہاز کو ٹارپیڈو سے نشانہ بنایا گیا، جو دوسری عالمی جنگ کے بعد اس نوعیت کا پہلا حملہ ہے۔
قبل ازیں سری لنکا نے کہا تھا کہ کم از کم 32 سیلرز کو زندہ بچا لیا گیا ہے، جبکہ 148 لاپتہ ہیں۔
دوسری جانب ایرانی حکام نے بدھ کو بتایا کہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد کم از کم ایک ہزار پینتالیس تک پہنچ گئی ہے۔ یہ وہ افراد ہیں، جن کی شناخت ہو چکی ہے اور جنہیں تدفین کے لیے تیار کیا جا چکا ہے۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے بھی بتایا کہ ہفتے سے اب تک امریکی و اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ملک بھر میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، تاہم ان ہلاکتوں کی آزاد ذرائع سے تصدیق ممکن نہیں ہے۔
امریکی سینٹرل کمان (سینٹکام) کا کہنا ہے کہ اس نے کارروائی کے دوران 20 سے زائد ایرانی بحری جہازوں کو نشانہ بنا کر سمندر برد کر دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4526 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C