ایرانی میزائل حملہ انتہائی خوفناک تھا، 10 مقامات تباہ ہوئے: امریکی ٹی وی
👁️ 93 بار دیکھا گیا
ایرانی میزائل حملہ انتہائی خوفناک تھا، 10 مقامات تباہ ہوئے: امریکی ٹی وی
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق کے عین الاسد فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے سے کم از کم 10 مقامات تباہ ہوئے ہیں جبکہ ایک امریکی فوجی نے ایرانی حملے کو انتہائی خوفناک بتایا ہے۔
عراق میں امریکا کی جانب سے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی کارروائی کے بعد ایران کی جانب سے کی جانے والی جوابی کارروائی میں عراق کے عین الاسد فوجی اڈے پر ایرانی میزائل داغے گئے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے میزائل حملے کی بعد ’آل اِز ویل‘ کا ٹوئٹ کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ حملےمیں فوجی اڈے کو معمولی نقصان ہوا ہے ۔
دوسری جانب امریکی ٹی وی کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ فوجی اڈے پر تباہ کاری کے مناظر کچھ اور ہی کہانی بتا رہے ہیں اور اڈے پر تباہی کے مناظر سے غیر معمولی صورتحال کا اشارہ ملتا ہے۔
ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایرانی حملے میں امریکی فوجیوں کے رہائشی کوارٹرز بھی تباہ ہوچکے ہیں تاہم ایڈوانس وارننگ سسٹم کے باعث جانی نقصان نہیں ہوا۔
فوجی اڈے تک رسائی پانے والی ایک صحافی نے کہا کہ فوجیوں نے انہیں بتایا ہے کہ حملےسے کئی گھنٹے قبل جان گئے تھے کہ کچھ نہ کچھ ہونے جا رہا ہے اس لیے احتیاطی تدابیراختیار کی گئی تھیں جبکہ کچھ فوجی بنکرز میں موجود تھے، زیادہ ترچیک پوسٹوں پرتعینات تھے۔
ایک امریکی فوجی نے بتایا کہ رات ایک بج کر 34 منٹ پر ایرانی میزائل حملے شروع ہوئے، حملےکا منظر بیان کرنا مشکل ہے کیونکہ یہ ایک انتہائی خوفناک حملہ تھا تاہم احتیاطی تدابیر اور محفوظ مقامات پر منتقلی سے جان بچ گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11811 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C