ایغور مسلمانوں کیساتھ برتاؤ پر چین کا عرب ممالک کیجانب سے حمایت کا دعویٰ
👁️ 100 بار دیکھا گیا
ایغور مسلمانوں کیساتھ برتاؤ پر چین کا عرب ممالک کیجانب سے حمایت کا دعویٰ
بیجنگ (ڈیلی اردو/وی او اے) تیل کی دولت سے مالا مال عرب بادشاہتوں کے اتحاد کے حوالے سے چین کا کہنا ہے کہ گلف کوآپریشن کونسل (جی سی سی) نے ایغور مسلمانوں کے ساتھ چین کے متنازع سلوک کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے ملک کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے۔
چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان وینگ وینبن نے جمعے کو صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ رواں ہفتے کونسل کے سیکریٹری جنرل نائف فلاح الحجرف نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے حکام سے ملاقات کے دوران کہا کہ کونسل تائیوان، سنکیانگ اور انسانی حقوق کے معاملات میں چین کے مؤقف کی حمایت کرتی ہے۔
کونسل کے سیکریٹری الحجرف نے میڈیا سے براہ راست گفتگو نہیں کی بلکہ چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ انہوں نے انسانی حقوق کے معاملے پر چین کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے اور انہوں نے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مخالفت کی۔
جی سی سی کا دفتر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہے اور سعودی عرب سمیت، بحرین، کویت، اومان، قطر اور متحدہ عرب امارات اس کے رکن ممالک ہیں۔
سعودی گزٹ کے مطابق الحجرف کی جانب سے چین کے دورے کا مقصد فریقین کے مابین معاشی اور سیکیورٹی سے متعلق تعلقات کو بہتر بنانا تھا۔
چین کی حکومت پر ملک کے شمال مغربی خود مختار خطے سنکیانگ میں ایغور مسلمانوں کے ساتھ جاری جابرانہ سلوک پر تنقید کی جا رہی ہے۔ امریکہ نے اسے نسل کشی قرار دیا ہے۔
ہیومن رائٹس واچ نے ایک حالیہ رپورٹ میں چینی حکومت کو ترک النسل مسلمان آبادی کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث قرار دیا۔
رپورٹ کے مطابق سنکیانگ میں ترک النسل مسلمان کو اپنی شناخت کے باعث بلاجواز حراست کا سامنا ہے جب کہ کچھ لوگوں کو جبری مشقت، بڑے پیمانے پر نگرانی کا سامنا ہے۔
جی سی سی کے ارکان، جن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں، نے ماضی میں خود پر لگے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کا ردِ عمل انہی الفاظ میں دیا کہ یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے۔
انسانی حقوق کے گروپس خلیجی عرب ممالک پر مبہم قوانین کے سہارے انسانی حقوق کے کارکنوں پر دہشت گردی کے الزامات لگانے پر تنقید کرتے رہے ہیں۔
دنیا کی دو بڑی معیشتیں، امریکہ اور چین کی تیل، گیس اور سیکیورٹی کے مفادات کے لیے مشرق وسطیٰ میں بھی کشمکش جاری ہے۔ چین نے معاشی تعاون کے ساتھ ساتھ جی سی سی کی بادشاہتوں کو مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات کے حل کی بھی پیشکش کی ہے۔
نیوز لائن انسٹیٹیوٹ کے سینئر مبصر نکولاس ہیراس نے وائس آف امریکہ کی مینڈرین سروس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چین مشرق وسطی میں طاقت ور کردار ادا کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر 14 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
03/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26268 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15516 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7381 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C