ایل این جی کیس: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا 14 روزہ ریمانڈ منظور
👁️ 110 بار دیکھا گیا
ایل این جی کیس: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا 14 روزہ ریمانڈ منظور
اسلام آباد (ڈیلی اردو) احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا مزید 14 روزہ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں 29 اگست کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب کی ٹیم نے ایل این جی اسکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ریمانڈ مکمل ہونے احتساب عدالت میں پیش کیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
دوران سماعت جج محمد بشیر نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ مزید کتنا ریمانڈ چاہیے، نیب پراسیکیوٹر نے استدعا ہے کہ چودہ روز کا مزید ریمانڈ چاہئے، جس پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جتنا چاہتے ہیں ریمانڈ دے دیں، دوران تفتیش دستاویزات مانگ لیتے ہیں، جو سوالات پوچھ لیتے ہیں،ان کاجواب دے دیتا ہوں۔
سماعت کے موقع پر معززجج محمد بشیر نے کہا کہ 14 روز کا ریمانڈ دے دیتا ہوں، تفتیش مکمل کرنے کی کوشش کریں۔ بعد ازاں نیب کورٹ اسلام آباد نے شاہد خاقان عباسی کاچودہ روزہ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کو 29 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
اس سے قبل کمرہ عدالت میں شاہد خاقان عباسی سے خواجہ آصف، مریم اورنگزیب اور مصدق ملک نے ملاقات کی تھی۔
یاد رہے اٹھارہ جولائی کو قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کیا تھا، نیب نے شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں طلب کر رکھا تھا لیکن انہوں نے نیب میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔
بعد ازاں احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو تیرہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر 14 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
03/September/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26267 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15515 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9094 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C