ایم کیو ایم لندن کے انیس ایڈوکیٹ اور واسع جلیل کے گرد سی ٹی ڈی کا گھیرا تنگ
👁️ 59 بار دیکھا گیا
ایم کیو ایم لندن کے انیس ایڈوکیٹ اور واسع جلیل کے گرد سی ٹی ڈی کا گھیرا تنگ
کراچی (ڈیلی اردو) ایم کیو ایم لندن کا بھارتی خفیہ ایجنسی را سے گٹھ جوڑ سامنے آگیا۔
سی ٹی ڈی نے انیس ایڈووکیٹ اورواسع جلیل کے گرد گھیرا تنگ کردیا، انیس ایڈووکیٹ کا شناختی کارڈ بلاک کرکے ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی جبکہ واسع جلیل کووطن واپس لانے کے لیے انٹرپول سے مدد طلب کرلی۔ سی ٹی ڈی نے وفاقی حساس ادارے کی مدد سے میرپور خاص سے مزید 2 کارندے گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اینٹی ائیر کرافٹ گن سمیت دیگر اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد حامد نے ایس پی سی ٹی ڈی آپریشن عارف عزیز کے ہمراہ سی ٹی ڈی سول میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ چند ہفتے قبل سی ٹی ڈی نے وفاقی حساس ادارے کی مدد سے لانڈھی ریلوے اسٹیشن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایم کیوایم لندن گروپ کے تین دہشت گرد نعیم احمد، عمران احمد اور علیم الدین کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت گرفتارکیا تھا۔
گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش اپنا تعلق ایم کیوایم لندن گروپ کی چھ رکنی دہشت گرد ٹیم سے ظاہر کیا تھا جن میں میرپورخاص سے تعلق رکھنے والے 2 کارکنان بھی شامل ہیں۔ گرفتار دہشت گردوں نے دوران تفتیش ایم کیو ایم کے کچھ لیڈرزکے نام بھی بتائے تھے۔
اسی تناظر میں گزشتہ روز سی ٹی ڈی نے وفاقی حساس ادارے کے ہمراہ میر پور خاص میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے لندن گروپ کے مزید 2 دہشت گرد وجیہہ اور عبدالنعیم کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ڈشوکا اینٹی ایئر کرافٹ گن، 2 رائفلیں، ایک عدد 222 رائفل، 44 ہینڈ گرنیڈ، 2 اعوان گولے، 2 پستول اور ایمیونیشن برآمد کر لیا تھا۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دوران تفتیش گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ 1998 سے 2003 کے درمیان بانی ایم کیو ایم کے ایما پر انیس ایڈوکیٹ اور واسع جلیل نے ایک نظام متعارف کرایا تھاجس میں اندرون سندھ کے کارکان کو بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تربیت دلواکر مختلف دہشت گرد کارروائیوں کے لیے استعمال کرانا تھا۔
اس نظام کے تحت انیس ایڈوکیٹ اور واسع جلیل نے نائن زیرو پر مختلف اے پی ایم ایس او اوراندرون سندھ کے کارکان کا انٹرویو کرنے کے بعدان دنوں ملزمان کا انتخاب کیا اور ان کو طویل عرصے کے لیے بھارت بھیج دیا گیا جہاں انہیں دہلی، بھوجپور اور جود پور سمیت دیگر شہروں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را نے عسکری تربیت فراہم کی جس میں اسلحہ چلانے، بارڈر ایریاز سے اسلحہ کے سپلائی، کاؤنٹر سرویلنس اور اونٹ سواری کی بھی تربیت دی گئی تاکہ دیگر ساتھیوں کو سرحد پار کرانے میں مدد فراہم کی جا سکے۔ تربیت کے تمام اخراجات انیس ایڈوکیٹ اور واسع جلیل نے برداشت کئے۔
عمر شاہد حامد نے بتایاکہ اب تک کی تفتیش کے دوران 2 اہم نام انیس ایڈوکیٹ اورواسع جلیل کے آئے ہیں اور اسی سلسلے میں انیس ایڈوکیٹ کو دو مرتبہ تفتیش کے لیے بلایا جا چکا ہے اورانیس ایڈوکیٹ سے متعلق اہم ثبوت بھی ملے ہیں، انیس ایڈوکیٹ کے پاس اندرون سندھ کے کارکنان کو عسکری تربیت دینے کے لیے بیرون ملک بھیجنےکا ٹاسک تھا اور گرفتار ملزم نعیم نے بھی انکشاف کیا تھا کہ انہیں انیس ایڈوکیٹ نے تہران بلا کر پیغام دیا تھا کہ اندرون سندھ کے لوگوں کو جمع کرو۔
انھوں نے بتایا کہ انیس ایڈوکیٹ کے موبائل کی فارنزک بھی کرائی گئی ہے اور سی ٹی ڈی کو کچھ بینکنگ ٹرانزیکشن بھی مشکوک ملی ہیں اور اسی لیے انیس ایڈوکیٹ شامل تفتیش ہیں اوران کے ملک سے باہر جانے پر پابندی ہے اور انکا شناختی کارڈ بھی بلاک کروا دیا گیا ہے، انیس ایڈووکیٹ کو مزید ایک سے دو روز میں دوبارہ تفتیش کے لیے بلایا جائے گا۔ ان کے علاوہ بھی کئی سیاسی لوگوں سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ واسع جیل بیرون ملک مقیم ہے جسے وطن لانے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے پہلے بھی اس حوالے سے انٹرپول سے خط و کتابت کا سلسلہ سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری ہے اور اب بھی جاری ہے، عمر شاہد حامد نے بتایا کہ ڈاکٹر فاروق ستار پر جو شکوک وشبہات تھے اس حوالے سے ان سے سوالات کیے گئے تھے ڈاکٹر فاروق ستار کو مزید بلانے کی ضرورت فی الحال پیش نہیں آرہی اگر مستقبل میں کوئی بات سامنے آئی تو اس حوالے سے انہیں دوبارہ بھی بلایا جا سکتا ہے۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ایک سال قبل کراچی یونیورسٹی سے ایم کیو ایم لندن کے کچھ دہشتگرد پکڑے گئے تھےان دہشتگردوں کو بھارت میں موجود محمود صدیقی دیکھتا تھا گزشتہ روز میر پور خاص سے گرفتار کیے جانے والے دہشتگرد بھی محمود صدیقی سے رابطے میں تھے انھوں نے بتایا کہ گزشتہ روز گرفتار دہشت گردوں سے ابھی ابتدائی تفتیش ہوئی ہے اور اب تک ان کی کوئی کارروائی سامنے نہیں آئی ہے لیکن ابتک یہ بات ضرور سامنے آئی ہے کہ یہ گرفتار دہشت گرد عمر کوٹ اور میر پور خاص میں بارڈر اسمگلنگ، اسلحہ اسمگلنگ کے لیے انٹیلی جنس نیٹ ورک چلا رہے تھےہوسکتا ہے ان ملزمان کے علیحدگی پسند دیگر تنظیموں سے بھی روابط ہوں۔
سی ٹی ڈی نے اب تک بھارتی خفیہ ایجسنی را سے رابطے کے حوالے سے کارروائی کرتے ہوئے گرفتاریاں کی ہیں، کسی سیاسی رہنما کی گرفتاری کیس کی تفتیش پر ہے، تفتیش میں قابل گرفت شواہد ملیں گے تو فیصلہ کریں گے۔
ڈی آئی جی نے بتایا کہ مجموعی طور پر پانچ ملزمان اس سلسلے کے گرفتار ہوچکے ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران میر پور خاص سے گرفتار ملزم عبدالنعیم کی آڈیو ریکارڈنگ بھی سنائی گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 287 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2468 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C