اے پی ایس تحقیقاتی کمیشن کی کارروائی مکمل، کمیشن 30 جون کو رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائیں گے
👁️ 132 بار دیکھا گیا
اے پی ایس تحقیقاتی کمیشن کی کارروائی مکمل، کمیشن 30 جون کو رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائیں گے
پشاور (ڈیلی اردو) سانحہ آرمی پبلک سکول ( اے پی ایس) کی تحقیقات کیلئے قائم کمیشن کی کارروائی مکمل ہوگئی۔
ترجمان کمیشن کے مطابق تحقیقاتی کمیشن 2018 میں پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ابراہیم خان کی سربراہی میں بنایا گیا تھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کمیشن نے سانحہ میں ہلاک بچوں کے والدین سمیت 135 سے زائد افراد کے بیانات ریکارڈ کیے اور کمیشن اپنی رپورٹ 30 جون تک سپریم کورٹ میں جمع کرائے گا۔
ترجمان کمیشن نے بتایا کہ کمیشن نے پاک فوج، پولیس اور سی ٹی ڈی کے اعلیٰ افسران کے بیانات ریکارڈ کیے اور اب تک کی گئی تحقیقات اور کارروائیوں کے ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا گیا۔
خیال رہے کہ 2018 میں اُس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے دورہ پشاور کے دوران اے پی ایس سانحے کے لواحقین سے ملاقات کے دوران واقعے کا نوٹس لیا تھا اور 5 اکتوبر 2018 کو کیس کی سماعت کے دوران ہائیکورٹ کے سینیئر جج کی سربراہی میں کیس کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کیا تھا، جسے 6 ہفتوں میں اپنی رپورٹ عدالت عظمیٰ میں جمع کرانی تھی۔
واضح رہے کہ 16 دسمبر 2014ء کو دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول حملہ کیا تھا جس میں لگ بھگ 140 افراد مارے گئے تھے۔
واقعے میں 130 سے زائد طلبہ بھی ہلاک ہوئے تھے جن کی عمریں 8 سے 18 برس کے درمیان تھیں۔
مقتول طلبہ کے والدین سانحے کے بعد مختلف فورمز پر احتجاج کرتے آئے ہیں اور ان کی اکثریت کا کہنا ہے کہ انہیں دہشت گرد حملے سے قبل اسکول کے حفاظتی انتظامات، حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی اور حملے کی کی جانے والی تحقیقات پر تحفظات ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 244 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 291 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 587 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 514 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 324 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3472 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C