باجوڑ جرگہ: وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے آپریشن متاثرین کیلئے امداد 5 لاکھ تک بڑھا دی
👁️ 183 بار دیکھا گیا
باجوڑ جرگہ: وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے آپریشن متاثرین کیلئے امداد 5 لاکھ تک بڑھا دی
باجوڑ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت ضلع کے پارلیمنٹیرینز، قومی مشران اور عمائدین پر مشتمل ایک اہم جرگہ منعقد ہوا، جس میں صوبے میں امن و امان، پاک افغان تعلقات کی بہتری اور ترقیاتی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔
جرگے کے دوران باجوڑ کے عوام اور قبائلی مشران نے مستقل امن کے قیام کے حوالے سے تجاویز پیش کیں، جبکہ وزیر اعلیٰ نے باجوڑ میں حالیہ آپریشن کے دوران جزوی متاثرہ گھروں کی تعمیر نو کے لیے مالی امداد 1 لاکھ 60 ہزار روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کرنے کا اعلان کیا۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں امن و امان کے قیام میں پولیس، سکیورٹی فورسز اور عوام نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں قربانیوں کے بدولت ملک میں مکمل امن قائم ہو چکا تھا اور اب حالات کو جان بوجھ کر خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
سہیل آفریدی نے جرگے کو بتایا کہ بند کمروں میں فیصلے ہمیشہ حالات خراب کرتے ہیں، اور امن و امان کے قیام کا مؤثر طریقہ قبائلی مشران اور صوبائی حکومت کو اعتماد میں لے کر فیصلہ سازی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت کسی بھی ناکام پالیسی کا حصہ نہیں بنے گی اور باجوڑ کے عوام اور مشران کا کردار قابلِ ستائش ہے۔
وزیر اعلیٰ نے فاٹا انضمام کے وقت وعدہ کردہ 100 ارب روپے سالانہ کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سات سالوں میں صرف 168 ارب روپے فراہم کیے گئے، جب کہ وفاق پر 532 ارب روپے بقایا ہیں۔ انہوں نے اے آئی پی فنڈز کی عدم فراہمی پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔
مزید برآں، وزیر اعلیٰ نے ضم اضلاع میں پولیس میں بھرتیوں کے لیے عمر کی آخری حد بڑھانے، باجوڑ کے شہداء کے پیکج پر کام تیز کرنے، قبائلی مشران کو سکیورٹی فراہم کرنے اور روشن قبائل پیکج کے تحت اسکولوں و اسپتالوں کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5132 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C