باجوڑ میں بدامنی کے خلاف احتجاج، ہزاروں افراد کی شرکت
👁️ 44 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں بدامنی کے خلاف احتجاج، ہزاروں افراد کی شرکت
خار (ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں امن و امان کے قیام کے حق اور دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق باجوڑ میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال کے خلاف باجوڑ امن ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام شنڈء موڑ خار میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور دہشت گردی کیخلاف نعرے لگائے۔
عوامی نیشنل پارٹی کا وفد صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک کی قیادت میں "باجوڑ قامی امن مارچ" میں شریک ہے۔ امن مارچ سے عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کے صدر گل افضل خان خطاب کررہے ہیں۔#ANP | #باجوڑ_امن_مارچ pic.twitter.com/BESbdVj6R8
— ANP Khyber Pakhtunkhwa (@ANPOPakhtunkhwa) January 5, 2023
احتجاجی مظاہرے میں سول سوسائٹی کے افراد، وکلاء، طلبہ، سیاسی کارکنوں اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
https://twitter.com/ManzoorPashteen/status/1610954091345092615?t=dvAOZpa6wYsnGJ-62xETFg&s=19
مظاہرے سے اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک، پی ٹی ایم سربراہ منظور پشتین، ایم این اے محسن داوڑ، ایم پی نثار مہمند، سید اخونزادہ چٹان، سابقہ سینیٹر مولانا عبدالرشید، مولانا خان زیب، گل افضل، حاجی شیر بہادر، ملک خالد خان، سکندر زیب خان، شہاب الدین خان، ہارون رشید، نجیب اللہ خان، ملک بہادر شاہ، ملک شاہین خان، ملک سلطان زیب، قاری خیراللہ، عنایت کلے بازار کے صدر عمران ماہر اور مولانا وحید گل سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔
باجوڑ: نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے چیئرمین محسن داوڑ نے آج باجوڑ میں ہونے والے امن مارچ میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
تفصیل:https://t.co/7LUu5tpq95 pic.twitter.com/Cx1Uox9iML
— National Democratic Movement (@NDM_Official) January 5, 2023
مقررین نے کہا کہ باجوڑ میں دوبارہ بدامنی اور دہشت گردی کو کسی صورت برداشت کیا جائے گا اور نہ ہی ہم کسی کو لوگوں کا خون بہانے کی اجازت دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کو تحفظ دینا حکومت اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔
مقررین نے کہا کہ وہ کسی بھی صورت میں ضلع باجوڑ میں امن کو خراب نہیں ہونے دیں گے اور وہ ضلع باجوڑ میں قیام امن کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C