باجوڑ میں تھانہ لوئی ماموند پر دہشتگردوں کا حملہ، ایس ایچ او سمیت 4 پولیس اہلکار زخمی
👁️ 174 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں تھانہ لوئی ماموند پر دہشتگردوں کا حملہ، ایس ایچ او سمیت 4 پولیس اہلکار زخمی
خار (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختو خوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل لوئی ماموند میں واقع پولیس تھانے پر رات گئے دہشتگردوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت چار پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے تھانہ لوئی ماموند پر رات گئے اچانک فائرنگ شروع کر دی، جو کافی دیر تک جاری رہی۔ حملے کے دوران پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو پسپا ہونے پر مجبور کیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والوں میں ایس ایچ او فضلی رحمان، کانسٹیبل شاکر، طورسم اور محمد حسن شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہیڈ کوارٹر اسپتال خار منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔ یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں خیبر پختونخوا خصوصاً ضم شدہ قبائلی اضلاع میں پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2097 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C