باجوڑ میں ڈرون حملہ، 3 بچے ہلاک، خواتین و بچوں سمیت 7 افراد زخمی
👁️ 472 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 3 بچے ہلاک، خواتین و بچوں سمیت 7 افراد زخمی
باجوڑ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختون خوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے شینکوٹ میں ایک گھر پر مبینہ ڈرون حملے کے نتیجے میں تین بچے ہلاک جبکہ خواتین اور بچوں سمیت سات افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق حملہ سید ولی جان کے گھر پر ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے متعدد افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی طبی مراکز منتقل کیا گیا، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ اس سے قبل باجوڑ کے علاقے پھاٹک چوک میں مبینہ ڈرون حملوں اور بدامنی کے خلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس کے باعث باجوڑ–پشاور مرکزی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گئی۔
شاہراہ کی بندش کے باعث دونوں اطراف گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جائے، مبینہ ڈرون حملوں کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، تاہم آخری اطلاعات تک شاہراہ بدستور بند ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5472 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C