باجوڑ، خیبر، شمالی وزیرستان اور دیر لوئر میں جھڑپیں، 3 اہلکار اور 6 شدت پسند ہلاک، پولیس اہلکار اغوا
👁️ 291 بار دیکھا گیا
باجوڑ، خیبر، شمالی وزیرستان اور دیر لوئر میں جھڑپیں، 3 اہلکار اور 6 شدت پسند ہلاک، پولیس اہلکار اغوا
پشاور (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں شدت پسندوں کے حملوں اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں 3 اہلکار اور 6 شدت پسند ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق باجوڑ، خیبر، شمالی وزیرستان، ٹانک اور دیر لوئر میں پرتشدد واقعات پیش آئے ہیں۔
باجوڑ: سیکورٹی پوسٹ پر ڈرون حملہ
تحصیل ماموند کے ملنگی ہائیر سیکنڈری سکول میں قائم سیکیورٹی پوسٹ پر شدت پسندوں نے ڈرون سے گولہ فائر کیا۔ پھٹنے کے نتیجے میں حوالدار یقین علی اور لانس نائیک اختر ہلاک ہوگئے۔
خیبر: پولیس اہلکار اغوا
وادی تیراہ کے علاقے باغ میں شدت پسندوں نے پولیس اہلکار محمد امین کو اغوا کرلیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ پولیس نے بازیابی کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
شمالی وزیرستان: 3 شدت پسند ہلاک
سپین وام میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 شدت پسند ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
ٹانک: امن کمیٹی کے سربراہ ہلاک
شدت پسندوں نے امن کمیٹی کے سربراہ صلاح الدین کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔ صلاح الدین ہلاک اور ان کا بھائی زخمی ہوگیا۔ لاش اور زخمی کو ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دیر لوئر: 3 شدت پسند ہلاک
لعل قلعہ سربانڈہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 شدت پسند ہلاک۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد ہوا۔ یہ کارروائی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے کی گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8830 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4563 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3274 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2452 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C