بحرین میں باحجاب خاتون کو روکنے پر بھارتی ہوٹل کو بند کر دیا
👁️ 126 بار دیکھا گیا
بحرین میں باحجاب خاتون کو روکنے پر بھارتی ہوٹل کو بند کر دیا
منامہ (ڈیلی اردو) بحرین میں باحجاب خاتون کو داخلے کی اجازت نہ دینے پر بھارتی ہوٹل کو بند کردیا گیا۔
The restaurant manager in Bahrain, an Indian Hindu, refused entry to a hijab-wearing Muslim woman. Bahrain authority decided to close down the restaurant. Hindu right-wing stupidity has no limits. pic.twitter.com/4F7cHQyejH
— Ashok (@ashoswai) March 26, 2022
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بحرین کے دارالحکومت مناما کے قریبی علاقے آدلیہ میں اس وقت سامنے آیا جب ہوٹل کے عملے کی جانب سے حجاب میں ملبوس خاتون کو داخل ہونے سے منع کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
رپورٹس کے مطابق مزکورہ ہوٹل کا منیجز ایک بھارتی ہے۔
The truth is the manager is British not indian ???????? https://t.co/QBIb4eO71J
— Mariam naji ???????????? (@Mariam1597) March 27, 2022
ویڈیو سامنے آنے کے بعد بحرین ٹورازم اینڈ ایگزیبیشن اتھارٹی نے اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا اور تمام سیاحتی اداروں سے کہا ہے کہ وہ گائیڈلائن پر عمل کریں اور ایسی پالیسیوں سے گریز کریں جو مملکت کے قانون کی خلاف ورزی کرتی ہوں۔
دوسری جانب جمعرات کو ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ ہم نے مینیجر جس پر خاتون کو ہوٹل میں جانے سے روکنے کا الزام ہے اسے برطرف کر دیا ہے۔
اس کے علاوہ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے ہوٹل میں ہر کسی کو خوش آمدید کہا جاتا ہے کیونکہ 35 سال سے زائد عرصے سے ہم بحرین کی خوبصورت مملکت میں تمام قومیتوں کی خدمت کر رہے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ہمارے مینیجر سے غلطی ہوئی جسے اب معطل کردیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C