برازیل میں فسادات: صدر نے نئے آرمی چیف کو برطرف کردیا
👁️ 56 بار دیکھا گیا
برازیل میں فسادات: صدر نے نئے آرمی چیف کو برطرف کردیا
براسیلیا (ڈیلی اردو/اے ایف پی) برازیل کے رواں ماہ صدر بننے والے لویز اناسیو لولا ڈیسلوا نے نئے آرمی چیف کو بر طرف کر دیا ہے۔ یہ برطرفی ان کے جانشین سابق صدر بولسونارو کے حامیوں کی دارالحکومت برازیلیا میں سرکاری عمارات پر حملوں اور توڑ پھوڑ کیے جانے کے واقعات کے بعد سامنے آئی ہے۔
خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق آرمی چیف جنرل جولیو سیزر ڈی اروڈا کی برطرفی لولا ڈیسلوا نے اپنے پہلے بیرون ملک دورے پر روانگی سے قبلکی۔ وہ ارجنٹائن کا دورہ کرنے جا رہے ہیں۔
آرمی چیف کی یہ برطرفی ایسے موقع پر ہوئی ہے کہ جب صدر لولا جنوبی امریکہ کے پاور ہاؤس کہلانے والے اس ملک کو بین الاقوامی اسٹیج پر واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
جنرل اروڈا سبکدوش ہونے والے سابق صدر بولسونارو کی مدتِ صدارت ختم ہونے سے دو دن قبل یعنی 30 دسمبر 2022 کو آرمی چیف مقرر کیے گئے تھے جب کہ نئے کامیاب ہونے والے صدر لولا ڈیسلو کی انتظامیہ نے اس تقرری کی جنوری کے اوائل میں تجدید کی تھی۔
صدر لولا ڈیسلوا نے آرمی کے اعلی افسران سے جمعے کو ملاقات کی تھی جب کہ ملاقات میں شریک حکام میں سے کسی نے بھی بعد ازاں کوئی معلومات فراہم نہیں کی تھیں۔
صدر لولا ڈیسلوا نے دارالحکومت میں ہونے والے انتشار کے بعد کئی فوجی اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی سیکیورٹی سے ہٹا دیا تھا۔
سبکدوش ہونے والے سابق صدر بولسونارو کے حامیوں نے رواں ماہ آٹھ جنوری کو دارالحکومت برازیلیا میں صدارتی محل، سپریم کورٹ اور کانگریس پر دھاوا بول دیا تھا، جس میں انہوں نے کھڑکیاں، فرنیچر، نادر فن پاروں کو نقصان پہنچایا تھا جب کہ دیواروں پر فوجی بغاوت کے مطالبات کی چاکنگ کی گئی تھی۔
صدر لولا ڈیسلوا کا کہنا تھا کہ انہیں خدشہ ہے کہ ان فسادات میں سیکیورٹی فورسز بھی ملوث ہیں جب کہ فسادات کرنے والے 200 سے زائد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا تھا۔
وزیر دفاع جوس موسیو کا جمعے کو صدر لولا ڈیسلوا اور آرمی چیف کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بعد کہنا تھا کہ ان فسادات میں فورسز براہ راست ملوث نہیں تھی۔
نئے مقرر کیے جانے والے آرمی چیف تھامس ریبیرو پیوا جو کہ اب تک جنوب مشرقی آرمی کی کمانڈ سنبھال رہے تھے، نے زور دیا کہ فوج جمہوریت کی ضمانت دیتی رہے گی۔
انہوں نے تجویز دی ہے کہ اکتوبر میں ہونے والے انتخابات کے نتائج تسلیم کیے جائیں، جن میں صدر لولا ڈیسلوا نے بولسونارو کو شکست دی تھی۔
صدر لولا ڈیسلوا اتوار کو ارجنٹائن کا دورۂ کریں گے جو کہ برازیلین صدر کے لیے پہلا روایتی پڑاؤ ہے۔
روایات کے علاوہ اس دورے کے دوران صدر لولا ڈیسلوا برازیل کے وفادار اتحادی صدر البرٹو فرنینڈس سے ملاقات کے علاوہ ایک کانفرنس کے دوران خطے میں اتحادیوں سے سے بھی تبادلۂ خیال کریں گے۔
بولسونارو کو شکست دینے کے بعد صدر لولا ڈیسلوا کا 30 اکتوبر کی شام کہنا تھا کہ برازیل کی واپسی ہو چکی ہے۔ گزشتہ چار برس کے دوران برازیل کو بین الاقوامی تنہائی کا سامنا تھا۔
لولا کا ‘گلوبو ٹی وی چینل’ کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ہر کوئی برازیل سے بات کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے وعدہ کیا کہ برازیلیا بین الاقوامی برادری سے تعلقات دوبارہ سے استوار کرے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2100 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1902 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C