برطانوی نیوی کا ڈرون آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں ڈھونڈنے کیلئے تعینات
👁️ 109 بار دیکھا گیا
برطانوی نیوی کا ڈرون آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں ڈھونڈنے کیلئے تعینات
لندن (ڈیلی اردو) برطانوی رائل نیوی کے لینڈنگ شپ RFA Lyme Bay کو بارودی سرنگیں تلاش کرنے والی جدید ڈرون ٹیکنالوجی سے لیس کیا جا رہا ہے، کیونکہ برطانوی وزراء اس امکان پر غور کر رہے ہیں کہ ایران کے آبنائے ہرمز کو کھلوانے کے لیے برطانیہ کو کردار ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔
منصوبے کے تحت RFA Lyme Bay کو ایسے جدید آلات سے اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جو اسے آبدوز نما ڈرونز اور بغیر عملے کے مائن ہنٹنگ کشتیوں کے استعمال کے قابل بنا دیں گے۔
ذرائع کے مطابق یہ اپ گریڈ نیوی کی طویل المدت کی اس حکمتِ عملی کا حصہ ہے جس کے تحت، اگر خطے کی صورتحال نے ایسی کارروائی ناگزیر بنا دی تو مستقبل میں خودکار مائن ہنٹرز کے ذریعے آبنائے ہرمز میں موجود ممکنہ بارودی خدشات کو صاف کیا جا سکے۔
برطانیہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے لیے ممکنہ فوجی منصوبوں پر کام کر رہا ہے، جو اس وقت تہران کی جانب سے مؤثر طور پر بلاک کی جا چکی ہے اور جہاں سے دنیا کے تیل اور گیس کا بڑا حصہ گزرتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتحادی ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ جنگی جہاز روانہ کریں تاکہ آبنائے ہرمز دوبارہ کھولی جا سکے، لیکن اب تک مغربی ممالک نے اس مطالبے کو قبول نہیں کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کو حساس ٹیکنالوجی فروخت کرنے پر ایرانی نژاد امریکی گرفتار
04/June/2026 👁️ 32 بار دیکھا گیا
سعودی عرب نے کویت اور بحرین پر حملوں کو ایرانی جارحیت قرار دے دیا
04/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کر لی
04/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
04/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
03/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
روس کے زیرِ قبضہ یوکرینی علاقے میں بس پر ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک، 11 زخمی
03/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4466 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3193 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2367 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2051 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1862 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C