09/May/2024

برطانیہ سے دہشت گردی کے شبہ میں تین افراد گرفتار

👁️ 23 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
برطانیہ سے دہشت گردی کے شبہ میں تین افراد گرفتار

برطانیہ سے دہشت گردی کے شبہ میں تین افراد گرفتار

لندن (ڈیلی اردو) برطانوی پولیس نے دہشتگردی کی سازش کے شبہے میں تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بولٹن، گریٹ لیور، ابرام اور ہنڈلی ایریاز سمیت شمالی انگلینڈ کے چار مقامات پر چھاپوں کے دوران گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل راب پوٹس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد سے پوچھ گچھ کی جائے گی تاہم دہشتگردی کی مبینہ سازش کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کے نام اور شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد کی عمریں 35، 36 اور 51 برس ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C