برطانیہ میں فیک نیوز پھیلانے کا الزام میں لاہور سے ایک شخص گرفتار
👁️ 156 بار دیکھا گیا
برطانیہ میں فیک نیوز پھیلانے کا الزام میں لاہور سے ایک شخص گرفتار
لاہور (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کی پولیس نے برطانیہ میں جاری پرتشدد ہنگاموں اور احتجاج کو ہوا دینے کے الزام میں لاہور سے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔
ملزم کو آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے حراست میں لیا ہے جس کو مزید تفتیش کے لیے فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ملزم کا نام فرحان آصف بتایا جاتا ہے اور وہ بطور فری لانسر کام کرتا ہے۔ زیرِ حراست شخص پر یہ الزام ہے کہ اس نے برطانیہ کے علاقے ساؤتھ پورٹ میں تین بچوں کے قتل کے بعد فیک نیوز پھیلائی جس سے ہنگاموں میں شدت آئی۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے تین بچیوں کے قتل کے حوالے سے جعلی ویڈیو پوسٹ کی جس سے بلوے اور ہنگاموں میں شدت آئی۔
ہنگاموں کا سلسلہ شمالی قصبے ساؤتھ پورٹ میں 29 جولائی کو تین کمسن لڑکیوں کے قتل کے ردعمل میں شروع ہوئے تھے جس کا سوشل میڈیا پر غلط طور پر الزام ایک مسلم پناہ گزین پر لگایا گیا تھا۔
ان جھوٹی خبروں کے پھیلنے کے بعد برطانیہ بھر کے شہروں اور شمالی آئرلینڈ میں بھی تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ لیکن حالیہ چند روز میں بدامنی کے واقعات میں ملوث افراد کی شناخت میں تیزی آنے کے بعد ہنگاموں اور تشدد میں کمی آ گئی ہے۔
معاملہ کیا ہے؟
ڈی آئی جی آپریشن لاہور فیصل کامران کہتے ہیں کہ برطانیہ میں ہنگامے اور پرتشدد کارروائیوں سے متعلق برطانوی نشریاتی ادارے ‘آئی ٹی وی’ کی ریکارڈنگز سامنے آئی تھیں جس میں کہا گیا کہ پرتشدد کارروائیوں کا سبب بننے والی فیک نیوز کی شروعات پاکستان سے ہوئیں۔ اِس میں پاکستان پر براہِ راست الزام لگایا گیا جس پر اُس شخص کا پتا لگایا تو وہ لاہور کا شہری نکلا۔
وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کامران کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص کو سی آئی اے کے دفتر بلایا اور اُس سے تفتیش شروع کی۔
ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران کہتے ہیں کہ فرحان آصف تیسرا شخص نے جس نے اِس خبر کو شئیر کیا۔ اُن کا کہنا تھا برطانیہ میں ہونے والے ہنگاموں کی خبر سب سے پہلے ایک روس کی ویب سائٹ پر شئیر کی گئی۔
اِس خبر کو برطانیہ ہی کی ایک 55 سالہ کاروباری شخصیت برنی نے شئیر کیا تھا جس کے بعد لاہور کے رہائشی نے بھی مذکورہ خبر کو کاپی پیسٹ کر کے اپنے چینل پر شئیر کر دیا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ جب فرحان آصف نے یہ خبر شئیر کی تو یہ خبر مزید پھیلتی گئی اور وائرل ہو گئی۔ اُس کے بعد برطانوی نجی نشریاتی ادارے نے کہنا شروع کر دیا کہ یہ خبر پاکستان سے نکلی ہے جب کہ ‘بی بی سی ویری فائی’ اور دیگر ذرائع نے کہا کہ پاکستانی شخص تیسرا بندہ ہے جس نے یہ خبر شئیر کی۔
ڈی آئی جی فیصل کامران کا کہنا تھا کہ بات جب زیادہ بڑھی تو پاکستانی شخص فرحان آصف نے اپنے چینل سے خبر کو ہٹا دیا اور معافی نامہ لکھ دیا۔
ملزم نے معافی میں لکھا کہ وہ ایک فری لانسر ہے۔ اُس نے صرف اپنے لائیکس اور فالورز بڑھانے کے لیے خبر کو پھیلایا تھا کیوں اُسے فری لانسنگ سے ماہانہ دو سے ڈھائی لاکھ روپے آمدنی ہوتی ہے۔
فرحان آصف نے بتایا کہ اُسے نہیں معلوم تھا کہ معاملہ اتنا بڑھ جائے گا۔
ایف آئی اے کی تحقیقات
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں بھی ملزم کے پوسٹ کردہ مواد سے شر انگیزی ثابت ہوئی جب کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف سائبر ٹیررازم کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہو گا جس پر سائبر کرائم ونگ کام کر رہا ہے۔
کیا برطانوی حکومت نے گرفتاری کے لیے رابطہ کیا؟
خیال رہے عمومی طور پر ایک ملک دوسرے ملک میں کسی بھی شخص کی گرفتاری کے لیے باقاعدہ باضابطہ طور پر رابطہ کرتا ہے۔ ملزم کے خلاف مواد شئیر کرتا ہے اور گرفتاری کی درخواست کرتا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران نے بتایا کہ فرحان آصف کی گرفتاری کے لیے برطانیہ کی حکومت نے پاکستان کی حکومت سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ اِس شخص کو صرف تحقیقات کے لیے بلایا تھا جس کے بعد اُسے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے کیوں کہ یہ معاملہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے بھی مذکورہ شخص کی تاحال کوئی باقاعدہ گرفتاری نہیں ڈالی۔ ابھی تک صرف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 297 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4811 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3571 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3411 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2318 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C