برطانیہ کا یوکرین کو میزائلز اور ڈرونز فراہم کرنے کا اعلان
👁️ 32 بار دیکھا گیا
برطانیہ کا یوکرین کو میزائلز اور ڈرونز فراہم کرنے کا اعلان
لندن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی/اے ایف پی) یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی اٹلی، جرمنی اور فرانس کے دورے کے بعد برطانیہ پہنچ گئے۔ دیگر یورپی اتحادیوں کی طرح برطانیہ نے بھی روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کو مزید ہتھیار مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
Ukrainian President Volodymyr Zelenskiy met with British Prime Minister Rishi Sunak at the British leader's Chequers country residence, the first foreign leader Sunak has hosted there since taking office in October https://t.co/t8bRWNEVu2 pic.twitter.com/Ic3Gshbpc8
— Reuters (@Reuters) May 15, 2023
یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے آج پیر کو لندن میں برطانوی وزیراعظم رشی سوناک سے ملاقات کے بعد کہا کہ وہ مغربی اتحادیوں کی جانب سے یوکرین کو جنگی طیاروں کی فراہمی کے معاہدے کے حوالے سے پرامید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ روس کے خلاف جنگ میں “فائٹر جیٹ تعاون” کے قیام کے سلسلے میں “انتہائی مثبت” خیالات رکھتے ہیں اور اس بارے میں “عنقریب” فیصلہ کیا جائے گا۔ ان کے بقول، ”آپ بہت جلد ایک اہم فیصلہ سنیں گے، لیکن اس پر ابھی کچھ کام کرنا باقی ہے۔‘‘
صدر زیلنسکی کا یوکرین پر روسی حملوں کے آغاز کے بعد برطانیہ کا دوسرا دورہ ہے۔ انہوں نے فروری میں برطانوی پارلیمنٹ میں ایک پرجوش خطاب کے دوران مغربی ممالک سے فائٹر جیٹس کا مطالبہ کیا تھا۔
سینکڑوں میزائل اور ڈرونز کا اعلان
علاوہ ازیں صدر زیلنسکی نے روس کے خلاف جنگ میں برطانیہ کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ رشی سوناک کے ساتھ ملاقات میں “انتہائی اہم مسائل کے سلسلے میں یوکرین کے لیے فوری مدد” پر بھی بات چیت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جنگ محض یوکرین کی سکیورٹی کا معاملہ نہیں بلکہ یہ پورے یورپ کے لیے بہت اہم ہے۔
ادھر برطانوی وزیر اعظم سوناک نے صدر زیلنسکی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سربراہی اور ان کے ملک کی بہادری سب کے لیے مثال کن ہے۔ رشی سوناک نے اس بات کی تصدیق کی کہ برطانیہ یوکرینی پائلٹس کی ‘کامبیٹ ٹریننگ’ میں مدد کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ آئندہ یورپی کونسل اور جی سیون کے سربراہی اجلاس میں دیگر اتحادیوں سے یوکرین کو جنگی طیارے فراہم کرنے کے معاملے پر بات کریں گے۔
قبل ازیں برطانوی وزیر اعظم کے دفتر نے بتایا کہ سوناک نے یوکرین کے لیے مزید سینکڑوں ایئرڈیفنس میزائل اور ڈرونز فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ ہفتے برطانیہ یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والے کروز میزائل فراہم کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔
روسی حملوں میں تیزی
زیلنسکی روس کے زیر قبضہ یوکرینی علاقے آزاد کرانے کے لیے بڑے جوابی حملے سے قبل اہم یورپی اتحادی ممالک کے دورے پر ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے کے دروان انہوں نے اٹلی، جرمنی اور فرانس کے غیر اعلانیہ دورہ کیے تھے، جہاں انہوں نے ملکی رہنماؤں سمیت کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس سے بھی ملاقات کی تھی۔
زیلنسکی کی یورپی دارالحکومتوں میں آمد کے دوران روس نے یوکرین کے مختلف علاقوں پر ڈرون اور میزائل حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔ روس کی جانب سے کی گئی تازہ پرتشدد کارروائیوں میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور انیس زخمی ہوگئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 187 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 313 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2468 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C