23/December/2025

برطانیہ: یہودی برادری پر داعش سے متاثر حملے کی سازش، دو افراد مجرم قرار

👁️ 210 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
برطانیہ: یہودی برادری پر داعش سے متاثر حملے کی سازش، دو افراد مجرم قرار

برطانیہ: یہودی برادری پر داعش سے متاثر حملے کی سازش، دو افراد مجرم قرار

لندن (ڈیلی اردو) برطانیہ میں یہودی برادری کے خلاف داعش سے متاثر ہو کر حملے کی سازش کرنے کے الزام میں دو افراد کو مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔

 

برطانوی عدالت کے مطابق منگل کے روز شمال مغربی انگلینڈ میں یہودی برادری کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 38 سالہ ولید سعداوی اور 52 سالہ عمار حسین کو قصوروار ٹھہرایا گیا۔ 

 

استغاثہ کے مطابق ملزمان خودکار ہتھیاروں کے ذریعے ایسے حملے کی سازش کر رہے تھے، جس میں سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ تھا۔

 

پریسٹن کراؤن کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے بعد دونوں افراد کو دہشت گردانہ کارروائی کی تیاری کے ایک الزام میں مجرم قرار دیا گیا۔ یہ مقدمہ مانچسٹر میں ایک عبادت گاہ پر ہونے والے ایک اور جان لیوا حملے کے ایک ہفتے بعد شروع ہوا تھا۔

 

یہ عدالتی فیصلہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے علاقے بونڈائی بیچ میں یہودی تہوار حنوکہ کی تقریب کے دوران فائرنگ کے واقعے کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے، جس میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس واقعے کو بظاہر داعش سے متاثر ہو کر کیا گیا حملہ قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد عالمی سطح پر سامیت مخالفت میں اضافے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

 

عدالت میں دونوں ملزمان نے ابتدا میں الزامات سے انکار کیا۔ ولید سعداوی نے بیان دیا کہ وہ جان کے خوف کے باعث اس منصوبے میں شامل ہوا تھا اور اس کا کسی دہشت گردانہ حملے یا کسی کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

 

عمار حسین نے عدالت میں کوئی بیان نہیں دیا اور سماعت کے دوران شاذ و نادر ہی پیش ہوا۔ تاہم مقدمے کے پہلے روز استغاثہ کے دلائل کے دوران اس نے عدالت میں غصے سے نعرہ لگایا، جسے استغاثہ نے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کی جانب اشارہ قرار دیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C