بشام میں چینی شہریوں پر خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے چار دہشت گرد گرفتار
👁️ 32 بار دیکھا گیا
بشام میں چینی شہریوں پر خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے چار دہشت گرد گرفتار
پشاور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ ضلع شانگلہ کے علاقے بشام میں چینی انجینیئرز کے قافلے پر خودکش حملے میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) ملوث ہے اور اس کے خلاف مشترکہ کارروائیوں کے دوران چار ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔
26 مارچ کو بشام میں داسو منصوبے کے قریب اس حملے میں پانچ چینی شہری اور ایک پاکستانی ڈرائیور کی ہلاکت ہوئی تھی۔ تاحال کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا ہے۔
اس کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث نیٹ ورک کے ’اہم کرداروں کا تعین کر لیا گیا ہے۔ چار ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔‘
’پورے نیٹ ورک کو پکڑنے کی کوششیں جاری ہیں۔‘
اس کے مطابق ضلع مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے ٹی ٹی پی کے ایک سہولت کار نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے حملے میں مرکزی کردار ادا کیا۔
خیال رہے کہ 26 مارچ 2024 کو چینی انجینیئر اسلام آباد سے داسو منصوبے کی طرف جا رہے تھے جب بشام میں ان کی وین پر حملہ ہوا اور یہ گہری کھائی میں جا گری۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
27/June/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
27/June/2026 👁️ 241 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں امریکی ثالثی سے فریم ورک معاہدہ طے
27/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک
27/June/2026 👁️ 237 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کیخلاف ورزی: امریکہ کا ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
27/June/2026 👁️ 204 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
27/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8861 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4637 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3313 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2482 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2240 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1928 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C