بلاف خوف و خطر کہتا ہوں کشمیر کا سودا کیا گیا ہے: شہباز شریف
👁️ 161 بار دیکھا گیا
بلاف خوف و خطر کہتا ہوں کشمیر کا سودا کیا گیا ہے: شہباز شریف
اسلام آباد (ڈیلی اردو) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ وہ بلاف خوف و خطر کہتے ہیں کہ کشمیر کا سودا کیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہا کہ ابھی چند دن پہلے مودی سرکار نے کشمیر میں بدترین اقدام کیا ہے، بلا خوف و خطر کہتا ہوں کہ کشمیر کا سودا کیا گیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر نے مزید کہا کہ ابھی چند دن پہلے مودی سرکار نے کشمیر میں بدترین اقدام کیا ہے، بلا خوف و خطر کہتا ہوں کہ کشمیر کا سودا کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف اٹھنے والے تمام ہاتھ، چاہے وہ مودی ہو یا کوئی اور ہو، قوم ان ہاتھوں کو توڑ ڈالے گی، ہم کشمیر سے لے کر معاشی ترقی تک اور جوہری پروگرام کا اپنے خون سے دفاع کریں گے، ہمیں ہر معاملے میں دیوار سے لگایا اور مزید لگالیں لیکن آخر میں چیخیں ان کی نکلیں گی، ہم اپنے مشن پر قائم رہیں گے، ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے جان کی بازی لگا کر عظیم بنائیں گے۔
قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایک باپ کے سامنے بیٹی کو گرفتار کیا گیا اور بیٹی کے سامنے والد کو، ایسا دلخراش منظر شاید پہلے کبھی نہ دیکھا گیا ہو، وہ دونوں باپ بیٹی خود کو قانون کے حوالے کرنے آئے تھے، بیٹی اپنی بیمار ماں کو اور والد اپنی بیمار بیوی کو لندن کے اسپتال چھوڑ کر آئے تھے، کل اس کی بدترین تاریخ دہرائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے بھائی اور ملک کے تین بار منتخب وزیراعظم کو ملنے گیا، مجھے جیل کے باہر کھڑا کردیا گیا اور آدھا گھنٹہ اندر نہیں جانے دیا گیا۔
انہوں نے نیب کی کارروائیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کاروبار بند، روٹی مہنگی، دوائیں ناپید، تعلیم کے دروازے بند ہیں، احتساب کی کارروائیاں معاشی صورتحال سے ہٹانے کے لیے ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عمران نیازی کی بڑی بھول ہے کہ ہمیں ان چیرہ دستیوں سے دبا لیں گے، یہ گردن کٹ جائے گی کبھی ان کے آگے جھکے گی نہیں، ہم نیب اور پی ٹی آئی کو دیوار سے لگا دیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C