بلوچستان: 216 عسکریت پسند ہلاک، ’آپریشن رد الفتنہ-1‘ مکمل، فوج کا دعویٰ
👁️ 210 بار دیکھا گیا
بلوچستان: 216 عسکریت پسند ہلاک، ’آپریشن رد الفتنہ-1‘ مکمل، فوج کا دعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستانی سکیورٹی فورسز نے شورش زدہ صوبے بلوچستان میں جاری آپریشن ردالفتنہ-1 کامیابی سے مکمل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پاکستانی فوج نے جمعرات کو بتایا کہ پنجگور اور ہرنائی میں 216 عسکریت پسند مارے گئے ہیں اور ان کے خلاف شروع کیا گیا سکیورٹی آپریشن ختم ہو چکا ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ، انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ اس دوران ’’بھارت کی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر‘‘ کے خلاف کئی روز تک جاری کلیئرنس کارروائیوں میں مجموعی طور پر 216 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔
یہ پیش رفت 31 جنوری کو بلوچستان بھر میں ہونے والے حملوں کے بعد سامنے آئی، جن کے باعث صوبے کے کئی حصے کئی دنوں تک مفلوج رہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، ’’ان مربوط کارروائیوں اور بعد ازاں کلیئرنس آپریشنز کے نتیجے میں 216 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جس سے دہشت گرد نیٹ ورکس کی قیادت، کمانڈ اینڈ کنٹرول ڈھانچوں اور عملی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچا۔‘‘
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ان کارروائیوں کے دوران 36 شہری، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جان سے گئے، جبکہ 22 سکیورٹی اہلکار بھی مارے گئے۔
بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ یہ آپریشن ’’بلوچستان میں خونریزی کرنے والوں کے لیے واضح پیغام‘‘ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) ’’ایک فتنہ ہے جو بے گناہ شہریوں اور مزدوروں کو نشانہ بنا رہی ہے‘‘ اور دہرایا کہ یہ گروہ مبینہ طور پر “بھارت کے کہنے پر کام کر رہا ہے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2447 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C