بلوچستان: بولان میں جعفر ایکسپریس ٹرین کے قریب دھماکہ، 8 افراد زخمی
👁️ 23 بار دیکھا گیا
بلوچستان: بولان میں جعفر ایکسپریس ٹرین کے قریب دھماکہ، 8 افراد زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے پنیر میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں انجن سمیت 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جس کے سبب 8 افراد زخمی ہوگئے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1616395503263948802?t=uGr3KUpE2i0pWDV77JabOA&s=19
ترجمان پاکستان ریلوے محمد کاشف کے مطابق بولان کے علاقے پنیر ریلوے اسٹیشن پر واقع پٹری کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں مچھ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کے انجن سمیت 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق بوگیاں اتر جانے سے 8 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، ریلوے حکام نے امدادی ٹیمیں کوئٹہ سے روانہ کردی ہیں جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کچھی آغا سمیع اللہ نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے ٹریک پر دھماکا ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا، جس کی وجہ سے ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
ڈی سے نے بتایا کہ دھماکے کے بعد ضلع کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور ریسکیو کی ٹیمیں دھماکے کی جگہ روانہ کردی گئیں۔
پولیس نے اب تک واقعے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے جعفر ایکسپریس پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان آزاد بلوچ نے دعویٰ کیا ہے کہ سرمچاروں کے حملے میں ایف سی اور فوج کے 10 اہلکار ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ 25 دسمبر کو بلوچستان کے علاقےکاہان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری ’کلیئرنس آپریشن‘ کے دوران آئی ای ڈی دھماکے میں پاک فوج کے ایک افسر سمیت 6 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے جبکہ مختلف علاقوں میں دستی بم دھماکوں میں کم از کم 15 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ آپریشن کے دوران کارروائی میں مصروف ٹیم کے قریب آئی ای ڈی دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کیپٹن فہد سمیت مادر وطن کے 6 فوجی ہلاک ہوگئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 326 بار دیکھا گیا
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 240 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4648 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3487 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2487 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C