بلوچستان: جھڑپ میں 6 مبینہ دہشت گرد اور ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک
👁️ 28 بار دیکھا گیا
بلوچستان: جھڑپ میں 6 مبینہ دہشت گرد اور ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک
راولپنڈی (کاشف محمود) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں چھ مبینہ دہشت گرد اور ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔
ہفتے کو پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ جمعہ کو شمالی کیچ کے علاقے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز نے مخبروں کی اطلاع پر مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی۔ جس کے جواب میں دہشت گردوں کی طرف سے بھی فائرنگ شروع کر دی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔
بیان کے مطابق جب سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیا تو دہشت گردوں نے علاقے سے فرار ہونے کی کوشش کی اور سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔
سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں چھ دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار ہدایت اللہ ہلاک ہوئے جب کہ ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔
آپریشن میں ہلاک ہونے والے حوالدار ہدایت اللہ کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت سے ہے۔ جبکہ زخمی میر محمد کا قبائلی ضلع شمالی وزیرستان سے ہے۔
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولا بارود برآمد ہوا۔
کارروائی کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے جب کہ مبینہ دہشت گردوں کے ساتھیوں کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: دمشق کے نواح میں اسلحہ ڈپو میں زور دار دھماکا
12/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9121 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5139 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C