بلوچستان: خضدار میں سکول بس پر خودکش دھماکا، 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک، 40 زخمی
👁️ 412 بار دیکھا گیا
بلوچستان: خضدار میں سکول بس پر خودکش دھماکا، 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک، 40 زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/بی بی سی) بلوچستان کے ضلع خضدار میں بدھ کی صبح ایک سکول بس پر ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں تین بچوں سمیت چھ افراد ہلاک جبکہ دو درجن سے زائد بچے زخمی ہوئے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ’انڈیا کے دہشتگرد نیٹ ورک نے بلوچستان میں اپنی پراکسی تنظیموں کے ذریعے یہ حملہ کروایا۔‘
خضدار کے ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال نے بتایا کہ آج صبح “آرمی پبلک اسکول کی بس میں مختلف مقامات سے بچوں کو سوار کر کے اسکول لے جایا جا رہا تھا کہ شہر کے قریب خودکش بمبار نے اسے نشانہ بنایا۔” بس میں تقریباﹰ چالیس بچے سوار تھے۔
انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ خضدار کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، تاہم شدید زخمیوں کو کوئٹہ یا کراچی منتقل کیا جا سکتا ہے۔
ایک عینی شاہد کے مطابق دھماکے سے بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ “دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ بس سڑک کے کنارے سے دور جا کر الٹ گئی اور آگ لگ گئی، سکیورٹی اہلکاروں اور امدادی کارکنوں نے بروقت پہنچ کر بچوں کو باہر نکالا۔”
فوری طور پر کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ تاہم نسلی بلوچ علیحدگی پسندوں پر اس حملے کا شبہ کیا جارہا ہے، جو پہلے بھی اس طرح کے حملے کرتے رہے ہیں۔
دوسری جانب آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’خضدار میں بچوں کی سکول وین کو نشانہ بنایا جانا انڈین یاستی دہشتگردی کا ایک اور بزدلانہ حملہ ہے۔‘
آئی ایس پی آر نے اس حملے میں تین بچوں سمیت چھ افراد کی ہلاکتوں جبکہ متعدد بچوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
اُدھر خضدار تھانے کے ایس ایچ او نے بی بی سی کو بتایا کہ ’جس بس کو نشانہ بنایا گیا وہ خضدار کینٹ میں واقع سکول کے بچوں کو لے جا رہی تھی۔‘
انھوں نے کہا دھماکے میں بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ بس کے قریب ایک چھوٹی گاڑی بھی تباہ شدہ حالت میں موجود ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگرچہ ابھی تفتیش جاری ہے مگر بظاہر دھماکہ خیز مواد اسی چھوٹی گاڑی میں تھا۔
انھوں نے بتایا کہ اس بات کا تعین ہونا باقی ہے کہ دھماکہ خیز مواد کو ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا یا کسی خود کش حملہ آور نے اسے نشانہ بنایا۔
بس میں 40 کے قریب بچے تھے: پولیس اہلکار
جائے وقوع پر موجود ایک پولیس اہلکار نے بی بی سی کے عثمان زاہد کو بتایا کہ جس مقام پر دھماکہ ہوا وہ خضدار شہر سے نو سے 10 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ’ایک چھوٹی گاڑی نے سکول بس کو ہٹ کیا جس میں بس مکمل تباہ ہو گئی۔ ہمیں جیسے ہی اطلاع ملی ہم جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ بس میں 40 کے قریب بچے تھے۔ زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔‘
خضدار میں سکول بس حملے میں چار بچوں سمیت چھ ہلاکتیں ہوئیں، سرفراز بگٹی
وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ خضدار میں بچوں کی جس بس کو نشانہ بنایا گیا اس میں 46 بچے سوار تھے جس میں سے چار بچے ہلاک ہوئے ہیں جبکہ باقی زخمی ہیں۔
سرفراز بگٹی کے مطابق’جو بچے اس حملے میں شدید زخمی ہیں ان کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے خضدار سے کوئٹہ علاج کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ کم زخمی بچوں کا وہیں علاج کیا جا رہا ہے۔‘
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ’ہمیں اس طرح کے واقعے کی ٹھوسں انٹیلیجنس رپورٹس تھیں کہ انڈیا بلوچستان میں حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ تاہم معصوم بچوں کو نشانہ بنایا جائے گا اس کی توقع نہیں تھی۔‘
انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو وہیکل بون آئی ڈی بلاسٹ (گاڑی میں نصب دھماکہ خیز مواد) سے حملہ کر کے نشانہ بنایا۔
وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے حملے کا الزام انڈیا پر عائد کرتے ہویے کہا کہ ’یہ انڈیا کی بزدلانہ سوچ ہے کہ وہ بچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ دشمن سے اس قدر گرنے کی توقع نہیں تھی۔‘
یاد رہے کہ اس سے قبل فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے بھی خضدار واقعے کے حوالے سے اپنے بیان میں اس حملے کا ذمہ دار انڈیا کو ٹھرایا ہے اور کہا ہے کہ ’خضدار میں بچوں کی سکول وین کو نشانہ بنایا جانا انڈین ریاستی دہشتگردی کا ایک اور بزدلانہ حملہ ہے۔‘
سرفراز بگٹی نے کہا کہ ’افغان عبوری حکومت کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ اپ نے پوری دنیا کے سامنے وعدہ کیا تھا کہ آپ کی زمین کسی دہشت گردی کے حملے میں استعمال نہیں ہو گی لیکن آپ کی سرزمین سے بار بار ہم پر حملے کیے جا رہے ہیں۔ ہم درخواست کرتے ہیں کہ آپ اپنا وعدہ پورا کریں گے اور اپنے وعدے کی پاسداری کریں گے۔‘
سرفراز بگٹی نے کہا کہ ’ پچھلے سات آٹھ مہینوں سے اس قسم کے سافٹ ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے بھی دہشت گردوں نے معصوم بچوں پر حملہ کیا تھا اور اس کا انجام بھی پھر سب نے دیکھا۔ ہم اس کا جواب دیں گے لیکن ہمارے نشانے پر بچے نہیں بلکہ دہشت گرد ہوں گے۔
انھوں نے دعویٰ کیا کہ بچوں کا مقدس خون رائیگاں نہیں جائے گا اور چن چن کے اس حرکت کے مرتکب افراد کو ماریں گے۔ میرا وعدہ ہے کہ بلوچستان کا امن لوٹ آئے گا۔‘
خضدار کہاں واقع ہے ؟
خضدار شہر بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ سے اندازا ساڑھے تین سو کلومیٹر کے فاصلے پر جنوب مغرب میں واقع ہے۔
کوئٹہ کراچی شاہراہ پر واقع اس شہر کا شمار کوئٹہ کے بعد بلوچستان کے بڑے شہروں میں ہوتا ہے اور یہ قلات ڈویژن کا ہیڈ کوارٹر بھی ہے۔
شہر سمیت ضلع خضدار کی آبادی مختلف بلوچ قبائل پر مشتمل ہے ۔ اس ضلع کا شمار بلوچستان کے ان علاقوں میں ہوتا ہے جو کہ شورش سے متاثر ہیں۔ چند روز قبل ضلع کے علاقے صمند میں لیوئز فورس کی ایک چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے میں لیویز فورس کے چار اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
اس سے قبل جنوری کے مہینے میں خضدار شہداد کوٹ روڈ پر ایک مسافر بس پر ہونے والے حملے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔
رواں سال اس کے دو علاقوں زہری اور اورناچ میں مسلح افراد کی ایک بڑی تعداد آئی تھی اور وہ کئی گھنٹے تک وہاں موجود رہے تھے۔
ان مسلح افراد نے دونوں علاقوں سے پولیس اور لیویز فورس کے تھانوں سے اسلحہ بھی لے گئے تھے جبکہ بعض سرکاری دفاتر کو نذر آتش بھی کیا تھا۔
طویل عرصے سے خضدار شہر اور اس ضلع کے دیگر علاقوں میں سنگین بدامنی کے واقعات پیش آتے رہے ہیں تاہم سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے ماضی کے مقابلے میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 190 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8959 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3175 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2562 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2317 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C