بلوچستان: خضدار میں فائرنگ، ہندو تاجر سمیت تین افراد ہلاک، دو زخمی
👁️ 244 بار دیکھا گیا
بلوچستان: خضدار میں فائرنگ، ہندو تاجر سمیت تین افراد ہلاک، دو زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع خضدار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک ہندو تاجر سمیت تین افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ خضدار کے علاقے نال میں پیش آیا، جہاں وڈھ سے تعلق رکھنے والے افراد پکنک کی غرض سے ہڑنبو ڈیم کے علاقے میں گئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے وہاں پہنچ کر ان افراد پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک ہندو تاجر بھی شامل ہے، جن کی شناخت ملّومل کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دیگر دو افراد عبدالرشید اور عبدالصبور تھے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے، تاہم جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
دوسری جانب واقعے کے خلاف وڈھ میں لواحقین اور مقامی افراد نے احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ اور کراچی کو ملانے والی شاہراہ بند کر دی، جس کے باعث ٹریفک معطل ہو گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 278 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 360 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 707 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 618 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 230 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8964 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C