بلوچستان دھماکوں سے گونج اٹھا
👁️ 200 بار دیکھا گیا
بلوچستان دھماکوں سے گونج اٹھا
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان میں یکے بعد دیگرے سات بم دھماکے ہوئے، تاہم ان میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق پہلا دھماکا قمبرانی روڈ پر پولیس چیک پوسٹ کے قریب اس وقت ہوا جب نامعلوم حملہ آوروں نے دستی بم پھینکا، دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق کچھ دیر بعد اسی سڑک پر دوسرا دھماکا اس وقت ہوا جب مسلح افراد نے ایک موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کو اُس وقت دھماکے سے اڑا دیا جب محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی گاڑی بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں کو پہلے دھماکے کے مقام پر لے جا رہی تھی۔
ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) آصف خان نے بتایا کہ شرپسندوں نے موٹر سائیکل پر آئی ای ڈی نصب کر رکھی تھی جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اس وقت دھماکے سے اُڑایا گیا جب سی ٹی ڈی کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔
ان کے مطابق سی ٹی ڈی کی گاڑی دھماکے سے محفوظ رہی اور دونوں دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایس ایس پی آصف خان نے بتایا کہ شام کے وقت بھی مزید دو دھماکے رپورٹ ہوئے، ایک دھماکا لوہر کریز کے قریب ریلوے ٹریک پر ہوا، جس سے مین لائن کا حصہ تباہ ہوگیا جو کوئٹہ کو ملک کے دیگر حصوں سے جوڑتی ہے۔
پولیس کے مطابق ٹریک پر نصب آئی ای ڈی کو اس وقت دھماکے سے اُڑایا گیا جب ایک ٹرین کوئٹہ پہنچنے والی تھی، ایک اہلکار نے بتایا کہ ٹریک کا تقریباً ڈیڑھ فٹ حصہ دھماکے میں اڑ گیا، ریلوے ٹریفک معطل کر کے مرمت کا کام شروع کر دیا گیا۔
ایک اور واقعے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے منظور شہید پولیس اسٹیشن پر دستی بم پھینکا، جو پھٹ نہ سکا، بعد میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اسے ناکارہ بنا دیا۔
اسی شام کیچی بیگ کے علاقے میں نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس کی گشتی پارٹی پر بھی دستی بم پھینکا، تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ادھر ڈیرہ مراد جمالی میں ڈی سی چوک پر مسلح افراد نے پولیس کی گاڑی کو دستی بم سے نشانہ بنایا، تاہم خوش قسمتی سے یہ بم بھی نہیں پھٹا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اسے ناکارہ بنا دیا، پولیس کے مطابق حملے کے وقت گاڑی معمول کی گشت پر تھی۔
رات گئے ایک اور واقعے میں نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ کے سریاب علاقے میں ایک تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کیا۔
پولیس نے بتایا کہ موٹر سائیکل سواروں نے کیمپ پر دستی بم پھینکا، جس سے مشینری کو نقصان پہنچا اور ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوا، جسے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، مذکورہ کمپنی سریاب روڈ کی تعمیر پر کام کر رہی ہے۔
کالعدم بلوچ عسکریت پسند گروپوں نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران سے تعلقات بہتر نہ ہوئے تو پرانی کشیدگی دوبارہ جنم لے سکتی ہے، امریکی صدر ٹرمپ
16/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
روس کے حملے میں کییف کا ہزار سالہ مذہبی ورثہ بھی نشانہ بن گیا
16/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
چین کی بڑھتی فوجی طاقت پر دنیا میں تشویش
16/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
حزب اللہ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، اسرائیل وزیر قومی سلامتی
16/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
کرم میں گھر پر ڈرون حملہ، ماں بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک، 8 زخمی
16/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
سوڈان میں 5 ماہ کے دوران ڈرون حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک
16/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C