بلوچستان: سکیورٹی فورسز کا ہوشاب میں آپریشن، دو مبینہ دہشت گرد ہلاک
👁️ 25 بار دیکھا گیا
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کا ہوشاب میں آپریشن، دو مبینہ دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ہوشاب میں آپریشن کیا، اُس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات ععامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کی خفیہ اطلاعات پر ہوشاب میں آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہوشاب ایم 8 شاہراہ اور اردگرد کے علاقے میں دیسی ساختہ بم نصب کرنے سمیت سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہو رہا تھا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے کی مسلسل نگرانی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کی گئی اور سکیورٹی فورسز کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے علاقے میں پہنچایا گیا، اس دوران فورسز کے اہلکاروں پر 2 دہشت گردوں نے فائرنگ کی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں دونوں دہشت گرد مارے گئے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے دیسی ساختہ بارودی مواد سمیت اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پُر عزم ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں داعش کے ٹھکانے پر فضائی حملہ، ٹھکانہ مکمل تباہ
13/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہاز پر نامعلوم چیز سے حملہ
13/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
کراچی : رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم ہلاک
12/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
بھارت: اعظم گڑھ میں القاعدہ کے نظریات سے متاثر 19 سالہ نوجوان گرفتار
12/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
12/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15534 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9124 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7412 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5147 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C