بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکا، ایک اہلکار ہلاک، 4 زخمی
👁️ 49 بار دیکھا گیا
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکا، ایک اہلکار ہلاک، 4 زخمی
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے اسکلکو میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ہونے والے ایک دھماکے میں ایک اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔
قلات کی ضلعی انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ڈیلی اردو کو بتایا کہ اسکلکو کے علاقے میں دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جو پھٹنے سے اس کی زد میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی آ گئی۔
واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے پہنچ کر اسے گھیرے میں لے لیا اور دھماکے کے مقام سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔
واقعے کے فوری بعد لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت نائیک شفقت کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی اہلکاروں میں نائیک شاہ نواز، سپاہی بشیر، سپاہی اویس احمد اور سپاہی محمد افضل شامل ہیں۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔
دوسری جانب کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
27/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
27/June/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں امریکی ثالثی سے فریم ورک معاہدہ طے
27/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک
27/June/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کیخلاف ورزی: امریکہ کا ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
27/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
27/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8859 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4633 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3312 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2481 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2206 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1927 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C