بلوچستان: قلات میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
👁️ 71 بار دیکھا گیا
بلوچستان: قلات میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) صوبہ بلوچستان کے ضلع قلات میں سنیچر کو ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم ازکم تین سیکورٹی اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔
قلات میں انتظامیہ کے ایک سینیئر اہلکار نے فون پر برطانوری خبر رساں ادارے بی بی سی کو بتایا کہ یہ واقعہ قلات شہر کے قریب اسکلکو روڈ پر پیش آیا ہے۔
پولیس اہلکار نے بتایا کہ اسکلکو روڈ پر دشت محمود کے مقام پر نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد نصب کیا ہوا تھا۔
اہلکار کے مطابق دھماکہ خیز مواد اس وقت پھٹا جب سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کی زد میں آنے کی وجہ سے گاڑی میں سوار تین اہلکار ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو طبّی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اہلکار نے بتایا کہ دھماکہ دیسی ساختہ بم کے زریعے کیا گیا ہے۔ اس واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔
قلات کوئٹہ شہر سے جنوب میں اندازاً ڈیڑھ سو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس ضلع کی آبادی مختلف بلوچ قبائل پر مشتمل ہے۔
رواں سال 25 اور 26 اگست کی درمیانی شب قلات میں لیویز فورس کے ایک تھانے اور دیگر مقامات پر عسکریت پسندوں کے حملے میں لیویز اور پولیس کے اہلکاروں سمیت 11افراد ہلاک ہوئے تھے۔
جبکہ جون میں قلات شہر کے قریب اسکلکو کے علاقے میں پاکستان پیٹرولیم لیمیٹڈ کی ایک ایکسپلوریشن سائٹ کی سیکورٹی پوسٹ پر ہونے والے حملے میں ایف سی کے دو اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
ماضی میں قلات میں ہونے والے زیادہ تر حملوں کی ذمہ داری کالعدم عسکریت پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے قبول کی جاتی رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اسلاموفوبیا میں تشویشناک اضافہ
25/June/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
بنوں: سرکاری سکول کے استاد اور ایف سی اہلکار اغوا، پولیس اسٹیشن پر ڈرون حملہ
25/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف کارروائی روکنے کی قرارداد منظور
25/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
لوئر دیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 مطلوب دہشت گرد ہلاک
25/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے پر فریقین کے متضاد بیانات
25/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8853 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4619 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3305 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2129 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1920 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C