12/February/2024

بلوچستان: قلعہ سیف اللہ کے پہاڑی علاقے سے 6 افراد کی لاشیں برآمد

👁️ 139 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: قلعہ سیف اللہ کے پہاڑی علاقے سے 6 افراد کی لاشیں برآمد

بلوچستان: قلعہ سیف اللہ کے پہاڑی علاقے سے 6 افراد کی لاشیں برآمد

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان میں قلعہ سیف اللہ کے پہاڑی علاقے سے 6 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر یاسر بازئی نے بتایا کہ لاشیں قلعہ سیف اللہ شہر کے قریبی پہاڑی سلسلے سے برآمد کی گئی ہیں جنہیں شناخت کے لیے سول ہسپتال قلعہ سیف اللہ منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی سی کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر دو لاشوں کی شاخت کرلی گئی ہے، شناخت کیے جانے والوں میں مقامی کرومائیٹ مائنز اونر عاصم راحت زئی اور ان کے ملازم شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر یاسر بازئی نے بتایا کہ لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا جبکہ شناخت کے ساتھ ساتھ لیویز نے تحقیقات کا آغاز بھی کردیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C