04/December/2024

بلوچستان: قلعہ عبداللہ میں لیویز فورس کی گاڑی کے قریب دھماکا

👁️ 50 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: قلعہ عبداللہ میں لیویز فورس کی گاڑی کے قریب دھماکا

بلوچستان: قلعہ عبداللہ میں لیویز فورس کی گاڑی کے قریب دھماکا

کوئٹہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں بم کے ایک دھماکے میں لیویز فورس کی ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔

قلعہ عبداللہ میں انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے قلعہ عبداللہ ٹائون میں نادرا کے دفتر کے سامنے نالے میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا۔

دھماکہ خیز مواد اس وقت پھٹ گیا جب لیویز فورس کی ایک گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔ دھماکے سے گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم اس میں سوار لیویز فورس کے اہلکار محفوظ رہے۔

ایک ہفتے کے دوران قلعہ عبداللہ میں یہ دوسرا دھماکہ ہے۔ اس سے قبل نامعلوم افراد نے قلعہ عبداللہ ٹاؤن میں پولیس کی ایک چیک پوسٹ کو دھماکہ خیز مواد سے نقصان پہنچایا تھا۔

قلعہ عبداللہ ٹاؤن کوئٹہ سے شمال میں کوئٹہ چمن شاہراہ پر واقع ہے۔ قلعہ عبداللہ ٹاؤن، افغانستان سے متصل سرحدی ضلع کا قلعہ عبداللہ کا ہیڈکوارٹر ہے۔ اس ضلع کی آبادی مخلتف پشتون قبائل پر مشتمل ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C