بلوچستان: لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری، اہم شاہراہیں بند
👁️ 180 بار دیکھا گیا
بلوچستان: لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری، اہم شاہراہیں بند
کوئٹہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے دیے جانے والے احتجاجی دھرنوں کی وجہ سے چوتھے روز بھی صوبے کی تین اہم شاہراہیں بند ہیں۔
دھرنوں کے باعث کوئٹہ کراچی شاہراہ اور کوئٹہ پنجگور شاہراہ سوراب کے مقام پر بند ہے جبکہ کوئٹہ اور ایران کے سرحدی شہر تفتان کو ملانے والی شاہراہ ضلع مستونگ میں کردگاپ کے مقام پر بند ہے ۔
جن مقامات پر دھرنا دیا جارہا ہے وہ گزشتہ روز سے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے ان علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد بالخصوص گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
کوئٹہ تفتان شاہراہ کو کردگاپ کے مقام پر سرپرہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے آٹھ سے زائد افراد کی بازیابی کے لیے بند کیا گیا ہے۔ لواحقین کے مطابق یہ افراد مختلف اوقات میں مبینہ طور پر لاپتہ کیے گیے ہیں۔
سوراب کے مقام پر کوئٹہ کراچی اور کوئٹہ پنجگور شاہراہ کو بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری سے تعلق رکھنے والے نو افراد کی مبینہ جبری گمشدگی کے خلاف بند ہے۔ ان میں سے بیشتر افراد کو رواں سال مبینہ طور پر لاپتہ کیا گیا تھا۔
کوئٹہ میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے قائم کیمپ میں دو روز قبل ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لاپتہ افراد کے رشتہ داروں کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے سربراہ نصراللہ بلوچ کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ حل نہ ہونے پر لواحقین مختلف علاقوں میں شاہراہوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ حکومت شاہراہوں سمیت کسی بھی ایسے مقام پر لوگوں کے احتجاج کا حق تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں جس سے عام افراد کو تکلیف پہنچے۔
گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کا معاملہ ایک مشکوک موضوع ہے اس کو حکومت کے خلاف ایک پروپیگینڈہ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ جو دُپٹی کمشنر شاہراہوں کو کھلوانے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام ہوئے ہیں ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 293 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8957 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4803 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2986 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2561 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C