بلوچستان: مستونگ میں دہشت گردوں کا حملہ: دو سرکاری اہلکار ہلاک، دونوں بھائی نشانہ بنے
👁️ 218 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں دہشت گردوں کا حملہ: دو سرکاری اہلکار ہلاک، دونوں بھائی نشانہ بنے
کوئٹہ () پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں دو سرکاری اہلکار ہلاک ہو گئے۔
دونوں اہلکار، جو آپس میں سگے بھائی تھے، کو نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے جمعہ کی شام ضلع مستونگ کے علاقے غنجہ ڈوری میں نشانہ بنایا۔
سرکاری حکام کے مطابق مارے جانے والے افراد کی شناخت فنانس آفیسر فرید اللہ شاہ اور ان کے بھائی انعام اللہ شاہ کے ناموں سے ہوئی۔ انعام اللہ شاہ وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے ملازم تھے۔
اس حملے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے۔
دریں اثنا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 229 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 271 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 524 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 465 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 207 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 323 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3468 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C