16/October/2022

بلوچستان: مستونگ میں فورسز کی کارروائی، داعش کمانڈر سمیت 5 مشدت پسند ہلاک، 4 اہلکار زخمی

👁️ 25 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: مستونگ میں فورسز کی کارروائی، داعش کمانڈر سمیت 5 مشدت پسند ہلاک، 4 اہلکار زخمی

بلوچستان: مستونگ میں فورسز کی کارروائی، داعش کمانڈر سمیت 5 مشدت پسند ہلاک، 4 اہلکار زخمی

مستونگ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کابو اسپلنجی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی میں عالمی شدت پسند تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے کمانڈر نیاز محمد حسنی سمیت پانچ دہشت گرد مارے گئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں تین سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پانچ شدت پسند مارے گئے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ گولہ و بارود بھی برآمد کیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہےکہ ہلاک شدت پسند شیعہ زائرین اور سکیورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C